راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی ہے، جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے یومِ آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون‘ عطا کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے صدر الہام علیئیف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا، یہ ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ کرنل جنرل کریم ولیئیف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا، انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کیلئے مستقل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا، آرمی چیف نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے آذربائیجان کا معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت اور یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آذری دستہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنل جنرل کریم ولیئیف نے آذربائیجان کے فیلڈ مارشل پاک فوج

پڑھیں:

اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں، کامران ٹیسوری

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بھی چین کی طرح ترقی کرسکتا ہے، چین کے لوگ ہمیں آئرن برادر کہتے ہیں، کل میرے پاس جماعت اسلامی کے لوگ آئے تھے، جماعت اسلامی کے افراد کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ اچھا ٹائم آئے گا، اب اچھا ٹائم آگیا ہے، دورہ چین کامیاب ترین رہا، چین کی ترقی قابلِ تحسین ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بھی چین کی طرح ترقی کرسکتا ہے، چین کے لوگ ہمیں آئرن برادر کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل میرے پاس جماعت اسلامی کے لوگ آئے تھے، جماعت اسلامی کے افراد کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی پرچم نہیں، تمام گورنرز کا تعلق کسی نا کسی جماعت سے ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وکیل احمد علی گبول میرے ساتھ موجود ہیں انہوں نے میرے خلاف درخواست دی تھی، کل میری وکیل احمد سے ملاقات ہوئی میں نے انہیں اپنی کارکردگی کا بتایا، احمد علی گبول نے کہا کہ کل وہ جا کر اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں، میں نے انہیں کہا کہ میری طرف سے کوئی زبردستی نہیں آپ کی مرضی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں، کامران ٹیسوری
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واضح پالیسی دیں،اداروں کےساتھ ہیں یادہشتگردوں کے،فیصل کریم کنڈی
  • اہم سفارتی پیش رفت: وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات، امن کے کردار کا اعتراف
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صد رسے ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے  
  • وزیراعظم شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی آج ملاقات کا امکان، فیلڈ مارشل کی شرکت متوقع
  •  اسلام آباد میں  ایک شخص فیلڈ مارشل سے پیار کے اظہار کیلئے ٹاور پر چڑھ گیا