اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ اچھا ٹائم آئے گا، اب اچھا ٹائم آگیا ہے، دورہ چین کامیاب ترین رہا، چین کی ترقی قابلِ تحسین ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بھی چین کی طرح ترقی کرسکتا ہے، چین کے لوگ ہمیں آئرن برادر کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل میرے پاس جماعت اسلامی کے لوگ آئے تھے، جماعت اسلامی کے افراد کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کے سوال پر دو ٹوک جواب دیا کہ ہم بھارت کی جانب سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی پرچم نہیں، تمام گورنرز کا تعلق کسی نا کسی جماعت سے ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وکیل احمد علی گبول میرے ساتھ موجود ہیں انہوں نے میرے خلاف درخواست دی تھی، کل میری وکیل احمد سے ملاقات ہوئی میں نے انہیں اپنی کارکردگی کا بتایا، احمد علی گبول نے کہا کہ کل وہ جا کر اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں، میں نے انہیں کہا کہ میری طرف سے کوئی زبردستی نہیں آپ کی مرضی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے کہا گورنر سندھ نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صد رسے ملاقات کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا۔وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیا، یہ ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں اور نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنمائوں کو مدعو کرنے کے اقدام کو بھی سراہا۔وزیرِاعظم نے امریکا اور پاکستان کے درمیان رواں سال طے پانے والے ٹیرف (محصولات)معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک-امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جو دونوں ممالک کے لیے سودمند ہوں گے۔اس سلسلہ میں وزیرِاعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی، وزیراعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی امریکی صدر کی طرف سے کی گئی عوامی توثیق پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرِاعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔