data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-08-6
کراچی /روہڑی(نامہ نگار) جماعت اسلامی روہڑی کی طرف سے میونسپل پارک روہڑی میںسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے شرکاء سے خطاب میں محمد یوسف صاحب نے کہا کہ نبی کریم صہ کی سیرت آج بھی انسانیت کے لیے سب سے بڑی روشنی اور نجات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کی تربیت ،سیرت طیبہ صہ کی روشنی میں کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور امت کی سربلندی صرف سنت نبوی ؐ پر عمل کرنے میں ہے۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا جبکہ آخر میں دعا کے ذریعے امت مسلمہ کی اصلاح سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے اور اتحاد کی دعائیں کی گئیں۔پروگرام میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر زبیر حفیظ شیخ امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر، حارث مسعود امیر جماعت اسلامی روہڑی، اسلم میمن وائس چیئرمین میونسپل روہڑی ،صاحبزادہ عبیداللہ قریشی رہنما جماعت اہلسنت ضلع سکھر نے شرکاء سے خطاب کیا ۔مولاناسلطان احمد لاشاری ، نظام الدین شاہ ، آصف علی قریشی اورہارون احمد قریشی بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولاناحزب اللہ جکھرو فاتحہ خوانی کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-11-21

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف روہڑی میں جلسہ سیرت النبی ؐسے خطاب کر رہے ہیں
  • سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولاناحزب اللہ جکھرو فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • میرپورخاص،اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
  • مولانا حزب اللہ جکھرو کا اظہارتعزیت
  • جماعت اسلامی ٹنڈوالٰہیار کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی کاانعقاد
  • سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، جماعت اسلامی
  • جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف پنو عاقل میں الفیصل مسجد میں جلسہ سیرت النبی ؐ عام سے خطاب کر رہے ہیں
  • ہمارا مقابلہ شیطان اور اس کے نظام سے ہے‘ پروفیسر ابراہیم
  • سیرت طیبہؐ انسانوں سے محبت سکھاتی ہے، ڈاکٹر حسن قادری