اسلام آ باد ( نیو زڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’امن کا علمبردار‘‘ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے ۔ شہبازشریف نے پاکستان اور امریکاکے درمیان طویل المدت شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت‘انفارمیشن ٹیکنالوجی‘معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی امریکی صدرٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں وزیر اعظم آفس نے با ضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے‘ملاقات نہایت پرتپاک اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کی تعریف کی جس کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور جنوبی ایشیا ایک بڑے بحران سے بچ گیا۔ وزیر اعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں با لخصوص رواں ہفتے نیویارک میں مسلم دنیا کے رہنماؤں کو غزہ و مغربی کنارے سمیت مشرق وسطی میں امن کی بحالی کیلئے جامع مشاورت کیلئے مدعو کرنے کو سراہا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین مختلف ممالک ہیں، مگر ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان تینوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا پختہ عہد کیا ہے۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کی فوجی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا، جس میں آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور حامی رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی افواج کی بہادری کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی فوج نے دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرائے، جس سے دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے علاقائی امن کے لیے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ترکی، قطر اور دیگر ممالک کے کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کوششوں اور غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک کی ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ترکی کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی کوششوں کو بھی قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ترکی نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • احمد الشرع کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں
  • امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل منظور، طویل شٹ ڈاؤن ختم ہونے کا امکان
  • نئے تجارتی معاہدے کے بعد بھارت جلد ہی امریکا کو دوبارہ پسند کرے گا، صدر ٹرمپ
  • منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے: شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی سینیٹرز کو 27ویں ترمیم پر تحفظات دور کرنے کے لیے مدعو کر لیا
  • پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مضبوط، دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیر اعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں