ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر بعض صارفین نے کہا کہ وہ اسے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ پن پہن کر مودی کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
ایک بھارتی صارف نے مودی کو ٹیگ کر کے لکھا کہ ’یہ بہت بڑا پیغام ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ’ٹرمپ نے ترک صدر اردوان کے ساتھ ملاقات کے لیے کوٹ پر ایف 22 ریپٹر جہاز کی سونے سے بنی پن لگائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اردوان سے ملاقات کی تھی۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر سے ملاقات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات کہی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر شاندار شخصیت ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔
وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے امریکا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کو امن کی علمبردار شخصیت قرار دیا اور پاک بھارت جنگ میں جرات مردانہ کردار پر ان کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی سے جنوب ایشیاء میں بڑا سانحہ ہونے سے روک دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ نے نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیررسمی ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن کے دوران صدر ٹرمپ کی میزبانی میں عرب-اسلامی ممالک کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی کل ایک علیحدہ باضابطہ ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا پاکستان اور انڈیا کے مابین جنگ بندی کرانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی صدر امن کے حامی ہیں اور دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی جنرل اسمبلی کی تقریر میں بھی امن قائم کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امریکا شہباز شریف صدر ٹرمپ