WE News:
2025-09-27@23:23:54 GMT

ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد

ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے خود، ایرانی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو 14 اگست کے اس پرمسرت دن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

سفیر نے پاکستان کی ناقابلِ شکست یکجہتی، حوصلہ اور شاندار کامیابیوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے رشتوں کی اہمیت اجاگر کی۔

On August 14th, as the Great Nation of Pakistan celebrates 78th Auspicious Occasion of the Independence Day of Pakistan, on behalf of myself, the Government and the Nation of the Islamic Republic of Iran, I extend my Warmest and Sincere Congratulations to the Esteemed Government… pic.

twitter.com/4qd0XnDzoV

— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) August 13, 2025

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی مضبوط عزم اور تمام شعبوں کی کوششوں کے باعث ایران-پاکستان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، جو امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کی راہ میں تاریخی سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کو استثنیٰ حاصل ہے، ایف بی آئی کی فہرست پر پاکستان کا ردعمل

رضا امیری مقدم نے دعا کی کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن، استحکام اور پیش رفت جاری رہے اور دونوں عظیم قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو عوام کے مشترکہ فائدے کے لیے مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

سفیر نے آخر میں 14 اگست کے موقع پر پاکستان کی 78ویں یومِ آزادی پر عوام اور حکومت کو پرخلوص مبارکباد پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران پاکستان رضا امیری مقدم یوم آزادی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران پاکستان یوم ا زادی پاکستان کی

پڑھیں:

یورپی کونسل کے سربراہ کا ایران کیساتھ سفارتکاری کے تسلسل پر زور

انٹونیو گوسٹا سے اپنی ایک ملاقات میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یورپی ممالک سمیت دنیا بھر کے ساتھ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں، لیکن صیہونی رژیم نے میرے دور حکومت کے پہلے دن سے ہی اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر یورپی کونسل کے صدر "انٹونیو گوسٹا" نے ایک ٹویٹ پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشكیان" کے ساتھ اپنی ملاقات كی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے یوکرین جنگ میں ایران کی فرضی مداخلت اور تہران کے پُرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے بے بنیاد سیاسی دعووں کو دہرایا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے۔ یورپی عہدیدار نے موجودہ جوہری معاہدے (JCPOA) کی حالیہ صورتحال کے ذمہ داروں کا تعین کئے بغیر کہا کہ نیویورک میں جاری جوہری مذاکرات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ایرانی صدر سے درخواست کی کہ وہ باوجود اس کے کہ بہت زیادہ دیر ہو چکی ہے، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ دوسری جانب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کبھی بھی کسی جنگ یا تنازعے کا خواہاں نہیں۔



انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تعمیری و دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ ہم مسائل، رکاوٹوں اور خدشات کو دور کرنے کے لئے بات چیت و افہام و تفہیم کے لئے تیار ہیں تا کہ اختلافات کو ہوا نہ دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران واضح طور پر اعلان کر چکا ہے اور کر رہا ہے کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کا خواہشمند نہیں۔ ہم اس سلسلے میں افواہوں کو غلط ثابت کرنے اور مثبت تعاون کے لئے تیار ہیں۔ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی اور جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہو گئے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ الیکشن مہم کے دوران میرا منشور، ایران میں قومی مفاہمت اور دنیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ ہم یورپی ممالک سمیت دنیا بھر کے ساتھ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں، لیکن صیہونی رژیم نے میرے دور حکومت کے پہلے دن سے ہی اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے اپنے سفیر واپس بلالیے
  • ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کردار ادا کرے: خواجہ آصف
  • پاکستان، روس کی مشترکہ فوجی مشق، عسکری تعلقات کے فروغ کا عزم
  • پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق، عسکری تعلقات بڑھانے کاعزم
  • پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق، عسکری تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ
  • صدر ٹرمپ امن کے ضامن، پاک امریکا تعلقات نئی سمت میں داخل ہوں گے، شہباز شریف
  • یورپی کونسل کے سربراہ کا ایران کیساتھ سفارتکاری کے تسلسل پر زور
  • صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر
  • وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ملاقات