ہندو اور یہود کا گٹھ جوڑ، مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازش پھر بے نقاب ہوگئی۔ مودی سرکار کی دوغلی سیاست اور ریاستی پالیسیوں پر اسرائیلی بیانیے کی چھاپ ہے۔

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے گزشتہ روز فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کی خاموشی ’’شرمناک‘‘ اور فلسطین سے متعلق موقف ’’فریب پر مبنی‘‘ ہے، دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت زیر تنقید لیکن بھارتی حکومت مسلسل خاموش ہے۔

بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے پرینکا گاندھی کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔ ریوین آزر کا حالیہ بیان بھارت پر اسرائیلی اثر و رسوخ کی واضح جھلک ہے۔

بھارت اور اسرائیل کے درمیان صرف دفاعی یا تکنیکی تعاون نہیں بلکہ نظریاتی ہم آہنگی کا گٹھ جوڑ بھی واضح ہوگیا۔

مودی کے نئے بھارت میں اسرائیلی سفیر ’’وائسرائے‘‘ کی حیثیت رکھنے لگا ہے۔ اسرائیلی سرپرستی اور دباؤ پر مبنی پالیسیوں پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں۔

ڈمی وزیراعظم مودی پر اسرائیلی اثر و رسوخ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پرینکا گاندھی پر اسرائیلی

پڑھیں:

مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکا ہر منصوبہ ناکام رہے گا، الجہاد الاسلامی فی فلسطین

جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکی طاقت اور اختیار کسی بھی بین الاقوامی فریق کے پاس نہیں لہذا اس مقصد کیلئے بنایا گیا کوئی بھی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گا! اسلام ٹائمز۔ فسلطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے سے متعلق امریکی منصوبے کے مسودے میں جان بوجھ کر ابہامات رکھے گئے ہیں جبکہ صرف ایک ایسی فورس کہ جس کے پاس نگرانی کی ذمہ داری ہو جیسا کہ یونیفل (UNIFIL)، اور جس کے اختیارات اور اس کے مشن کی مدت متعین کر دی گئی ہو، کی غزہ میں تعیناتی قابل قبول ہے۔ محمد الہندی نے واضح کیا کہ کسی بھی بین الاقوامی قوت کے پاس مزاحمت کو غیر مسلح کرنے یا غزہ میں عام شہریوں کی حفاظت یا پولیس کو تربیت دینے کی ذمہ داری اور اختیار حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین کی قومی آزادی کے دوران مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کا کوئی بھی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گا کیونکہ یہ قابض دشمن کے تزویراتی مفادات کو پورا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہندوتوا کی آگ میں جلتا بھارت سیکولر ازم کا جنازہ
  • جموں اور کشمیر کو وسطیٰ ایشیا کا گیٹ وے بنایا جانا چاہیے، محبوبہ مفتی
  • راہل گاندھی نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
  • خطے پر تسلط کیلئے صیہونیوں کا صدی پرانا خاکہ
  • سابق امریکی سفیر اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے سربراہ مقرر
  • مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکا ہر منصوبہ ناکام رہے گا، الجہاد الاسلامی فی فلسطین
  • مقاومت کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے، جھاد اسلامی
  • ہندوتوا کی آگ اور بھارت کا مستقبل
  • بی جے پی کی ووٹ چوری چھپانے کیلئے "ایس آئی آر" بنایا گیا ہے، راہل گاندھی
  • فلسطین کا ترکی کے اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کا خیرمقدم