بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کر رہے ہیں، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، چار شہید اور درجنوں زخمی مودی کے فاشزم کی کھلی مثال ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشعال ملک نے کہا میں بھارتی
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔