ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ایران کی کابینہ نے قومی کرنسی ریال سے آخری 4 صفر ختم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟
ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی صدر مسعود پزشکیان کی کابینہ نے یہ بل اتوار کے اجلاس میں اکثریتی ووٹ سے منظور کیا۔
صدر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، اس بل پر منظوری سے قبل تفصیلی بحث اور جانچ پڑتال کی گئی۔
ایک ہفتہ قبل، ایرانی پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی نے مالی لین دین کو آسان بنانے کے لیے کرنسی سے چار صفر ختم کرنے کی تجویز منظور کی تھی۔
ریال بدستور ایران کی سرکاری کرنسی رہے گی، اور ہر نیا ریال 10,000 موجودہ ریال کے برابر ہوگا، جبکہ اسے 100 قیران میں تقسیم کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایرانی ریال ایرانی کرنسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران ایرانی ریال ایرانی کرنسی
پڑھیں:
امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا اپنے ملک سے صفایا کردیا ہے، ایرانی انقلابی گارڈز
ایرانی پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران میں موجود امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا صفایا کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے غداری اور دھوکہ دہی کی مدد سے نیٹ ورک ترتیب دیا گیا تھا۔
پاسدران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست خطے میں امریکی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے، اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں شکست کی خفت مٹانے کے لیے ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کے متعدد صوبوں میں ملک دشمن نیٹ ورک کے سیلز کے ارکان کی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے جو قومی سلامتی کے لیے ایک خطرہ تھے۔