پیدائش، وفات، نکاح نامہ کے سرٹیفکیٹس اب گھر بیٹھے حاصل کریں
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے پیدائش، وفات اور نکاح نامے جیسے سرکاری سرٹیفکیٹس گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے۔
محکمہ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہری اپنے مطلوبہ سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے، مطلوبہ معلومات اور کاغذات اپ لوڈ کر سکیں گے اور مقررہ فیس بھی آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ درخواست کی جانچ اور منظوری کے بعد متعلقہ سرٹیفکیٹ براہِ راست درخواست دہندہ کے پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اس نظام کے آغاز سے وہ مشکلات ختم ہونے کی امید ہے جو روایتی طریقہ کار میں سامنے آتی ہیں جیسے کہ سرکاری دفاتر کے طویل چکر، لمبی قطاریں اور بار بار فالو اپ کے لیے جانا۔ اس آن لائن سہولت کے ذریعے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی اور شفافیت بھی یقینی بنائی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل سہولت منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد شہریوں کے روزمرہ کے امور کو جدید، تیز اور آسان بنانا ہے۔ موبائل ایپ آئندہ چند روز میں باضابطہ طور پر لانچ کر دی جائے گی جس کے بعد شہری ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
یہ نیا نظام پنجاب میں سرکاری خدمات کو مؤثر اور عوام دوست بنانے کی طرف ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ کاغذی کارروائی اور دفتر جانے کی ضرورت کو بھی کم کرے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیں گے
پڑھیں:
14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں، 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی تاکہ خوشیوں کو منایا جا سکے، سندھ حکومت یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے، مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آزادی خوشی کا موقع ہے اس موقع پر فائرنگ کرنا غلط عمل ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں، 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی تاکہ خوشیوں کو منایا جا سکے۔ ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ سندھ حکومت یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے، مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔ دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے آگاہی پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 14 اگست کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے، ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کے تحت کارروائی کی جائے گی، اپنی خوشیوں کو غم میں تبدیل نہ کریں۔