چین میں بڑی عمر کے افراد میں چوسنیوں کا رجحان عام کیوں ہوتا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
حال ہی میں چین میں بڑی عمر کے افراد میں ذہنی تناؤ کو کم کرنے کیلئے چوسنیاں متعارف کرائی گئی ہیں جس نے مقبول ٹرینڈ کی شکل اختیار کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بڑوں میں ڈپریشن کم کرنے کیلئے adult pacifiers استعمال کرنے کا ایک غیر معمولی ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔ جسے لوگ ذہنی دباؤ، نیند میں مشکل یا سگریٹ چھوڑنے کے لیے آرام دہ احساس کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں۔
بڑوں کیلئے یہ چوسنیاں ستمبر 2025 سے ہی عام ہونے لگی تھیں جنہیں لوگ ذہنی تناؤ، کم نیند اور تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار سمجھ کے استعمال کرتے ہیں۔ یہ چوسنیاں بچوں کی چوسنیوں سے قدرے بڑے سائز میں دستیاب ہوتی ہیں اور قیمت 10 یوان (425 پاکستانی روپوں) سے شروع ہوتی ہے۔
کچھ استعمال کنندگان نے ان چوسنیوں کو بچپن کے احساس اور نفسیاتی سکون کی صورت میں مفید قرار دیا ہے۔
چینی ڈاکٹر تینگ کاؤمین نے وارننگ دی ہے کہ اگر اس کا استعمال روزانہ تین گھنٹے سے زیادہ ہو تو ایک سال میں دانتوں کی صف بندی خراب ہوسکتی ہے، منہ کھولنے میں درد اور چبانے میں دشواری ہو سکتی ہے۔
علاوہ ازیں رات میں استعمال کے دوران چوسنی کے کسی حصے کا ٹوٹ کر سانس میں چلے جانا سانس اٹک جانے کا خطرہ بن سکتا ہے۔
ماہر نفسیات زینگ مو نے نشاندہی کی کہ یہ رجحان اکثر جذباتی ضرورت کی غیر بالغانہ شکل ہے جبکہ اصل مسئلے کا حل دراصل ذہنی دباؤ کے مسائل کا مقابلہ کرنا ہے نہ کہ بچپن کی عادتیں اپنانا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت بلتستان ، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب کے فنڈز کا اعلان
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم
شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، شہبازشریف نے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے، انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے فنڈ کا اعلان کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیرمواصلات فوری طور پر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اقدامات کریں، ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سیمتاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے، کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں تیزبارشیں اور طغیانی آئی، جاں بحق افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کے ساتھ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی کے لیے آیا ہوں، بارشوں اور سیلاب سے متعدد افراد جاں بحق ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا، ایڈوانس وارننگ سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگست کیآخرتک دوبارہ گلگت کا دورہ کروں گا، جب تک آپ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوتے میں آتا رہوں گا، 100 میگاواٹ کا سولرسسٹم منصوبہ رواں مالی سال مکمل ہو جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ دورے میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سکردو میں بھی دانش سکول قائم کیا جائیگا، نوجوانوں پر سرمایہ کاری کل کا مستقبل محفوظ کرنے کے مترادف ہے۔