23 سالہ ذہنی مریِضہ کے پیٹ سے بغیر آپریشن تالا نکال لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کارنامہ، 23 سالہ ذہنی مریِضہ کے پیٹ سے بغیر آپریشن کئے تالا نکال لیا۔پروفیسر انجم رحمان کے مطابق کھوکھرا پار کی رہائشی ذہنی مریِضہ نے تالا نگل لیا تھا، خاتون تھوڑی دیر قبل تشویشناک حالت میں آئی تھی۔خاتون کا ایکسرے کرایا گیا تو پیٹ میں واضح طور پر تالا نظر آیا، خاتون کی سرجری کے بغیر لیپرو سکوپی کے ذریعے تالا نکال لیا ہے۔پروفیسر انجم رحمان نے مزید بتایا کہ خاتون کی زندگی خطرے سے محفوظ ہے اور انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 368ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہا۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 213روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 953روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 389 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔