لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے جو ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب ملک معاشی طورپر مضبوط ہو رہا ہے تو یہ لوگ فساد کی کال دے رہے ہیں، 26 نومبر کو فائنل کال کا کہا گیا تو کیا انجام ہوا؟، عاشورہ کے بعد احتجاجی تحریک کا کچھ نہیں بنا، گنڈا پور نے دورہ لاہور میں بھی ترقی دیکھی، انہیں (پی ٹی آئی) آر پار کا بہت شوق ہے خود ہی آر پار ہو جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ اگست کی کال دی ہے مگر اس دن محب وطن پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، یہودی لابی نے اپنا پروڈکٹ دوبارہ لانچ کیا ہے، عمران خان نے امریکی مفادات کو آگے بڑھایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ باجی گنڈاپور کے استعفے کا کہتی ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کچھ ایسا نہیں ہے، پی ٹی آئی والے سمبڑیال اور مریدکے کے ضمنی الیکشن سے بھاگ گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا ایسا واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہونی چاہیے وگرنہ ہر روز نو مئی ہوگا، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کااختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے،  ملک کو فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ فساد گروپ کے کسی بندے کو دیکھیں تو کہہ دیں فیلڈ مارشل، پانچ اگست کی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے، جلوسیاں نکالیں گے تو کل جلوسیاں نکال لیں، بانی کی بیرون ملک جانے کی ڈیل کے بارے میں سنا ہے پتہ نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گوریلا جنگ والے کیا سیاسی جماعت ہیں؟ جو پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں کیا وہ سیاسی جماعت ہیں؟، دہشت گرد جماعت کو پاکستان کا امن و امان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پہلے بھی امریکہ سے آزادی سے مانگ رہے تھے، امریکہ کو دھمکیوں کے بجائے اب گاڑیوں پر یا ٹرمپ تیرا ہی آسرا لکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان سے تیل نکالے گا تو پاکستان کے ذخائر کو دیکھنا ہوگا، موجودہ حکومت پاکستانیوں کا مفادات کا تحفظ کرنے کی حکومت ہے، چینی کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ کی زیرو ٹالرنس ہے کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مختلف ملز میں چینی کے ذخیرہ پر حکومت تحویل میں لے لے گی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان بخاری نے کہا سیاسی جماعت نے کہا کہ

پڑھیں:

ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل

لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔

شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‏سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے، ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏بری بات اپنے چیئرمین بلاول بھٹو جس نے سیلاب میں مریم نواز کی تعریف کی ان کو جھٹلانا آپ کو زیب نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،اسد عمر
  • مسلم لیگ ن قومی جماعت، کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا: عظمیٰ بخاری
  • نون لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری
  • ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری