لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 سالہ خاتون ذہنی طور پر مفلوج ہے۔
لیاری جنرل اسپتال کے سرپرست ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق خاتون کو آج صبح ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ خاتون کے ابتدائی ٹیسٹوں میں پیٹ میں تالا واضح طور پر نظر آرہا تھا۔
ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق کیس پیچیدہ تھا، ماہرین نے لیپرو اسکوپی کے ذریعے تالا بغیر آپریشن کیے نکال لیا، مریضہ کی حالت اب بہتر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
11 سالہ بچہ 14 گھنٹے پڑھائی کے بعد اسپتال پہنچ گیا
چین کے شہر چانگشا میں 11 سالہ لڑکا لیانگ لیانگ 14 گھنٹے مسلسل پڑھائی اور ہوم ورک کرنے کے بعد اسپتال پہنچ گیا۔چین میں تعلیمی دباؤ ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے, جب لیانگ لیانگ نے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر وقفے کے ہوم ورک کیا، جس کے بعد رات 11 بجے اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور والدین نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔رپورٹس کے مطابق اسے تیز سانس لینے، چکر، سر درد اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہوئی، ڈاکٹروں نے اس کی وجہ ہائپر وینٹیلیشن یعنی ضرورت سے زیادہ تیز اور گہری سانس لینا قرار دیاڈاکٹروں کے مطابق بچے کو یہ مسئلہ مسلسل دباؤ اور جذباتی تناؤ کی وجہ سے ہوا، ہسپتال میں بچے کو سانس کے ماسک کے ذریعے علاج فراہم کیا گیا اور اسے سانس معمول کے مطابق لینے کی ہدایت کی گئی۔چانگشا سینٹرل اسپتال کے مطابق صرف اگست کے مہینے میں 30 سے زائد ایسے بچے لائے گئے جنہیں اسی طرح کی علامات لاحق ہوئیں، جو پچھلے مہینوں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہیں۔ماہرین نے کہا کہ چین میں تعلیمی دباؤ، امتحانات کا خوف اور موبائل فون کا طویل استعمال بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔