برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد: برکینا فاسو کے وزیر توانائی نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برکینا فاسو کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملکی معیشت کی بہتری اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ برکینا فاسو کے وزیر توانائی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کا اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برکینا فاسو توانائی، معدنیات اور زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے پاس قدرتی وسائل کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔
برکینا فاسو کے وزیر توانائی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور گزشتہ سال پاکستان میں سفیر کی تعیناتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی مشترکہ اقدار موجود ہیں جبکہ برکینا فاسو پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے کپاس کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برکینا فاسو کے نے کہا کہ
پڑھیں:
بااثرسیاسی افراد کےڈیٹا تک محدود رسائی‘،‘آئی ایم ایف کا پاکستان سےعہدوں کا غلط استعمال روکنےپر زور
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ مشن کی رپورٹ میں پاکستان سے سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ مشن کی رپورٹ کا ابتدائی مسودہ پاکستان کے ساتھ شیئر کردیا جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حتمی رپورٹ کے اجرا سے قبل سفارشارت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، بدعنوانی کی نشاندہی سے متعلق حتمی رپورٹ اس ماہ کے آخر میں شائع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو دنیا کے بہترین ماڈلز سے سیکھ کر نئی گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ہدایت کردی، رپورٹ میں پاکستان میں سیاسی طور پر بااثر افراد کی نشاندہی کا عمل غیر یکساں قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور دیا ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے عوامی عہدوں کے غلط استعمال یا کرپشن کی نشاندہی کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا ہے،
ذرائع نے کہا کہ رپورٹ میں کرپشن کیخلاف اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے بعض اقدامات کی تعریف بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی طور پر بااثر افراد کی نشاندہی کیلئے جامع ڈیٹا تک رسائی محدود ہے، چھوٹے اداروں میں خودکار اسکریننگ ٹولز موجود ہی نہیں۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں عوامی عہدے کے غلط استعمال کی نشاندہی کا مؤثر طریقہ نہ ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔