وزیر توانائی نےپروٹیکٹڈ صارفین کی حد 300 یونٹس تک بڑھانے کی خبریں مسترد کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 300 یونٹ تک بڑھانے کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا 300 یونٹ کا ریٹ دینے سے سالانہ 275 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے لیے ابھی تک بجلی کا کوئی ریٹ آفر نہیں کیا گیا، سسٹم میں تقریباً 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہےجبکہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی اور رعایتی ٹیرف فراہم کیا جا رہا ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملک میں گرڈ سے منسلک صارفین کی تعداد ساڑھے 3 کروڑ سے زائد ہے، جن میں 0 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 90 فیصد اور 100 سے 200 یونٹ والے صارفین کو 70 فیصد تک سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 201 یونٹ پر قدغن نہ لگائی جائے تو یہ پابندی 251 یا 301 یونٹ پر لگانی پڑے گی، اس لیے سلیب سسٹم میں کسی نہ کسی حد پر ایک یونٹ کا اثر ضرور آتا ہے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 200 یونٹ والے صارف کو 300 یونٹ والے کا ریٹ دینے سے سالانہ 275 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی، جو موجودہ معاشی حالات میں ممکن نہیں۔
اویس لغاری نے بتایا کہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور پچھلے 9 ماہ میں ان کے لیے بجلی 60 فیصد سستی کی گئی جبکہ جون 2024 میں انڈسٹری سے 255 ارب روپے کی کراس سبسڈی لی گئی جو اب کم ہوکر 94 ارب رہ گئی ہے۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
وزیر توانائی کے مطابق بشمول ٹیکس بجلی کا ٹیرف 48.
انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے انڈسٹری کے لیے بجلی کی مسابقتی مارکیٹس کی منظوری دے دی ہے اور وہیلنگ چارج کے تعین کے لیے ریگولیٹر کو درخواست دے دی گئی ہے، جبکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مزید بجلی نہیں خریدی جائے گی۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قصور، پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
قصور:قصور پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور جدید ڈرون برآمد کر لیا۔
پولیس نے 6 کلو ہیروئن، 3 کلو افیون، اور 10 لاکھ روپے مالیت کی جدید ڈرون بیٹریاں برآمد کیں۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی چونیاں کی قیادت میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سپیشل ناکہ بندی کی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت اللہ وسایا، ناصر، سہیل طارق، سہیل طفیل اور شیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی 6 کلوگرام ہیروئن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے، جبکہ 3 کلو افیون، 10 لاکھ روپے مالیت کا جدید ڈرون اور 4 ڈرون بیٹریاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور پولیس ہر سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔