فیسکو ریجن کے 6 آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کیخلاف کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(آ ئی این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے 8 اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید50بجلی چور پکڑے گئے جن کو78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 31 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل23153بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ36لاکھ69ہزارسے زائدڈیڈکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب49 کروڑ59لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 87کروڑ 75لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے ۔ مذکورہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی ،شنٹ سسٹم،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے ،میٹر کو سلو کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ۔ بجلی چوری میں 21548 گھریلو، 772کمرشل،712زرعی اور 121 انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے ۔ان میں سے 23121بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ 21665کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگیاہے جبکہ 15449بجلی چور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک5465بجلی چوروں کوایک کروڑ27 لاکھ62ہزار سے زائد ڈیڈکشن یونٹس اور61کروڑ23لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ فیسکوسیکنڈسرکل سے4727 بجلی چوروں کو1کروڑ 26 لاکھ46ہزار سے زائدسے زائد ڈیڈکشن یونٹس اور 56کروڑ22لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔ فیسکو جھنگ سرکل سے کل2477بجلی چوروں کو 61 لاکھ36ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 20 کروڑ 57 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ فیسکوسرگودھا سرکل سے 3467بجلی چوروں کو 84 لاکھ78ہزارسے زائد ڈیڈکشن یونٹس اور 42 کروڑ 70لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل 5528 بجلی چوروں کو1کروڑ4لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 52 کروڑ 28لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل1489بجلی چوروں کو32 لاکھ 15ہزارسے زائد ڈیڈکشن یونٹس اور 16کروڑ57لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔مذکورہ بجلی چوروں کے میٹر و دیگر فیسکو تنصیبات موقع سے اتار لی گئی ہیں چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پرفیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اوربلا امتیاز بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا میں بجلی چوری بجلی چوری کے بجلی چوروں کے خلاف سرکل سے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔