امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے اس خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کی رسائی بلاک کر رہی ہے جو فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے کمپنی کی کلاؤڈ اور اے آئی سروسز استعمال کر رہا تھا۔

مائیکروسافٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی یونٹ نے کمپنی کی Azure کلاؤڈ پلیٹ فارم اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون ریکارڈز اور ذاتی معلومات اکٹھی کیں، جو کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

کمپنی کے صدر بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ اسرائیل کا یونٹ 8200 فلسطینیوں کے ڈیٹا کو جاسوسی اور نگرانی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اس معلومات سے فلسطینیوں کی نقل و حرکت، مقام اور انفرادی تفصیلات تک رسائی حاصل کر کے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی ہے۔ ماہرین کے مطابق مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ اس کے اپنے ملازمین اور سرمایہ کاروں کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جو کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش ظاہر کر رہے تھے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج استعمال کر

پڑھیں:

قزاقستان سے گندم کی پہلی کھیپ امریکا پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آستانہ(انٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان سے امریکا کے لیے گندم کے آٹے کی پہلی آزمائشی کھیپ نیویارک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق قزاقستان کے ٹی زیڈ کی ذیلی کمپنی کے ٹی زیڈ ایکسپریس نے امریکا کے لیے پہلی بار آٹے کی آزمائشی برآمدی کھیپ پہنچائی ہے۔ کے ٹی زیڈ کی پریس سروس کے مطابق مقامی کمپنی سلامت کمپنی ایل ایل پی کے تیار کردہ یوریشئن لیگیسی برانڈ کے 50 ٹن آٹے کو کوستانائے سے نیویارک پہنچایا گیا۔ قزاقستان حکام نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں امریکا کو ہر ماہ آٹے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل کی ‘اے آئی’ ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی
  • تلہار ،زرعی ادویات کمپنی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد
  • قزاقستان سے گندم کی پہلی کھیپ امریکا پہنچ گئی
  • نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملے، 59 شہید،درجنوں زخمی
  • اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمبار ی اور فائرنگ:ایک ہی دن میں 63 فلسطینی شہید
  • بھارت میں مواد کی نگرانی پر عدالت کا بڑا فیصلہ: ایلون مسک کی کمپنی ایکس کو جھٹکا
  • غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک
  • ٹک ٹاک کا کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے، اسے آن لائن مارکیٹنگ و کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف
  • صنعتی اور گھریلو استعمال کیلئے فریزڈ بون لیس بیف فراہم کیا جائے