لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل بند ہونے کے بعد فروخت ہونے سے رہ جانے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے 31جولائی کو ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل بند کر کے اشیا ء کی خریدو فروخت کا عمل روک دیا گیاتھا جبکہ ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہائوسز میںمنتقل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں فروخت سے رہ جانے والی جانے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جن میں دالیں، چاول، مصالحے، پلاسٹک بیگ ،یوٹیلٹی اسٹورز کے اپنے برانڈکاگھریلو سامان شامل ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے عمل میں شامل ہونے والوں کو مقررہ فارم پر حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ نہ تو سرکاری ملازم ہے اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کا نادہندہ ہے ، یہ حلف نامہ 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر دینا ہوگا۔کامیاب بولی دہندہ کو تمام سامان 10 دن کے اندر اندر مقررہ مقامات سے وصول کرنا ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوٹیلٹی اسٹورز دیا گیا کا عمل

پڑھیں:

پنجاب: مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

— فائل فوٹو 

پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے بالائی حصوں میں 13 سے17 اگست کے دوران  مون سون بارشیں متوقع ہیں جبکہ 18سے21 اگست تک میدانی اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ 

اُنہوں نے مزید بتایا کہ کچے مکانات اور مخدوش عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان
  • لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری
  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر، شاہ حسین ایکسپریس منسوخ
  • کیموتھراپی کی تاثیر بڑھانے والی دوا کا کامیاب تجربہ
  • وفاقی وزارت تعلیم کی غفلت ، انتقال کر جانے والی خاتون کو عہدے پر ترقی
  • لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
  • لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
  • سکیورٹی خدشات، جعفر اور بولان ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل