معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔
دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بے جا اصراف سے گریز اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آزادی کی
پڑھیں:
دورہء نیو یارک؛ وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت
سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کی سربراہی میں منعقدہ عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے "Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development" کے موضوع پر اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی۔
وزیرِ اعظم کی اس موقع پر چینی وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی. وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی.
بجلی کے نظام میں خرابی، کوسٹاریکا نے فضائی حدود اور پروازیں معطل کر دیں
وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت پاک چین مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے. گزشتہ ماہ اپنے دورہ چین کے دوران وزیرِ اعظم نے چینی صدر شی جنپنگ کے GDI کے ویژن کی تعریف کی تھی اور اسے خطے و عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا تھا.