’’شنگنس لمحہ‘‘: شائستگی کی فتح
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
’’شنگنس لمحہ‘‘: شائستگی کی فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے شہر چھنگ ڈو میں منعقد ہونے والی ورلڈ گیمز میں، لیٹویا سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ اسپورٹ ڈانس مقابلے کے جج سرگئی شنگنس اپنی متوازن باڈی لینگویج اور چہرے کے شائستہ تاثرات کے باعث غیر متوقع طور پر مقبول ہو گئے۔ ان کی ویڈیوز نے مختصر وقت میں لاکھوں لائکس اور شیئرز حاصل کیے، جو اس سال کی ورلڈ گیمز کا سب سے نمایاں لمحہ بن گیا۔ چینی روایتی ’’چھ ہنر‘‘ (لیو ای) کی تعلیم میں، کھیل ہمیشہ سے شخصیت کی تعمیر کا اہم ذریعہ رہا ہے، اور یہ بین الاقوامی جج جنھیں صارفین نے’’چلتا پھرتا گولڈن ریشو‘‘کا نام دیا، اپنی شائستہ شخصیت سے چینی قدیم حکمت کی عصری اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔
چین کے قدیم تعلیمی نظام میں “چھ ہنر’’ آداب، موسیقی، تیر اندازی،بگھی چلانا، خطاطی اور حساب کھیل اور فن کو ہم آہنگ کرتے ہیں۔ ’’تیر اندازی‘‘اور ’’ بگھی چلانا ‘‘ نہ صرف جسمانی مہارتیں ہیں بلکہ ’’اعلیٰ شخصیت” کی روحانی تربیت بھی سمجھی جاتی ہیں۔ چین میں کہا جاتا ہے کہ’’تیر اندازی رحمت کا راستہ ہے‘‘، چینی قدیم لوگ تیر اندازی کے ذریعے ’’دل کی استقامت اور جسمانی پختگی‘‘کی صفات پیدا کرتے تھے، جو شنگنس کے سات سال کی عمر سے شروع ہونے والے 50 سالہ رقص کے سفر میں پروان چڑھی شائستگی سے مماثلت رکھتا ہے۔
جب صارفین نے اس کی “شائستگی جو کبھی پرانی نہیں ہوتی” کی تعریف کی، تو درحقیقت انہوں نے چینی ثقافت میں “ظاہر اور باطن کے ہم آہنگ” ہونے کے اصول کو دہرایا کھیل محض جسمانی صلاحیت کا میدان نہیں بلکہ روحانی ارتقاء کا ذریعہ بھی ہے۔ شنگنس کا متوازن انداز کوئی عام بات نہیں بلکہ طویل پیشہ ورانہ تربیت سے حاصل شدہ شخصیت کی عکاسی ہے۔ یہ ہمیں چینی روایتی تعلیمی حکمت کی جانب رجوع کراتا ہے: کھیل کو شخصیت سازی کا اہم ذریعہ ہونا چاہیے، جیسے قدیم مدرسے نہ صرف ادب بلکہ تیر اندازی پر بھی زور دیتے تھے، “علم اور جنگجو صفات” کی حامل مکمل شخصیت کے حصول کے لیے۔ جب شنگنس نے نادانستہ طور پر اسپورٹ ڈانس کو مقابلے کے میدان سے عوامی نظروں تک پہنچایا، تو ہم نے نہ صرف مہارت کا مقابلہ دیکھا بلکہ کنفیوشس کے الفاظ “رحمت پر مبنی، فن میں رچا ہوا” کی جدید تعبیر بھی دیکھی۔ چھنگ ڈو ورلڈ گیمز، ثقافتی تبادلے کے پلیٹ فارم کے طور پر، یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کھیل کیسے سرحدوں سے بالاتر ہو کر تہذیبوں کے درمیان پل بن سکتا ہے، اور انسانی جسمانی اظہار کی مشترکہ زبان بن سکتا ہے۔ شنگنس کی غیر متوقع مقبولیت کھیل کے مقابلے سے روزمرہ کی جمالیات تک پھیلاؤ کی علامت ہے۔
چین کی ایک سپورٹس ڈرنک کمپنی نے فوری طور پر شنگنس کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنا لیا؛ چھنگ ڈو کلچرل ٹورزم بیورو نے “جج جمالیات” کے ٹورزم روٹس تیار کیے؛ شنگھائی ڈانس اکیڈمی میں داخلے کی درخواستیں 40% بڑھ گئیں۔ یہ رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ جب پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی پرکشش شخصیت ملتی ہے تو ثقافتی کشش خود بخود جنم لیتی ہے۔ شنگنس کی مقبولیت نے نہ صرف ورلڈ گیمز کے لیے عالمی توجہ بڑھائی ہے بلکہ میزبان شہر چھنگ ڈو کے لیے ایک منفرد یادگار بھی چھوڑی ہے، اور ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ: کھیل کو نہ صرف منفرد اور شاندار کارناموں کی ضرورت ہے بلکہ ان “جسمانی و ذہنی شائستگیوں” کی قدر بھی کی جانی چاہیے۔ یہ چینی روایتی کھیل کی روح کی جانب واپسی بھی ہے اور عصری تعلیم کے لیے اہم پیغام بھی: کھیل کا مقصد، تعلیم کا مقصد، آخرکار انسان کی تکمیل ہے،اور شائستگی کی فتح ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی جامع دیہی احیاء رقص کریں، دلوں کو جوڑیں گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ،مون سون کی تباہی، لیکن ذمہ دار کون؟ مارک روٹ کا’’دادا ابو والا مذاق‘‘اور “شاہی بیٹا” کی کہانی دنیا کی جنگیں: پاکستانی کسان کا مقام بمقابلہ بھارتی کسان چین-وسطی ایشیا تعلقات کا نیا دور ایک فرمان بردار بیٹاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر
چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کی آزادی کی بہترویں سالگرہ کے موقع پر کمبوڈیا کے بادشاہ سہامونی کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔اتوار کے روز اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ 72 سالوں میں کمبوڈیا اپنے حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے ،سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی جاری ہے اورعوام کی زندگی نمایاں طور پر بہتر ہو رہی ہے۔کمبوڈیا کے پڑوسی ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین اس پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کی ترقی،ملک کے استحکام اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ کمبوڈیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے دور میں چاروں موسموں کے چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے بادشاہ سہامونی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
اسی دن چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام امریکی جج کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کو پورٹ لینڈ بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرار سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام: امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند بائیسویں بیجنگ فورم میں عالمی سطح پر تقریباً 400 اسکالرز شریک سی ایم جی اور آئی او سی کے درمیان 2026-2032 اولمپک گیمز سے متعلق طویل مدتی میڈیا رائٹس کے معاہدے پر دستخطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم