فرانس: ممتاز سماجی و ادبی شخصیت محترمہ طاہرہ سحر کی رہائش گاہ پر ایک پُررونق اور پُرتکلف ادبی نشست کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
عاکف غنی، نمائندہ اردو پوائنٹ، پیرس پیرس، 13 اگست — فرانس پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کی میڈیا سیکرٹری اور ممتاز سماجی و ادبی شخصیت محترمہ طاہرہ سحر کی رہائش گاہ پر ایک پُررونق اور پُرتکلف ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں فرانس کے مقامی شعراء اور اہلِ ادب نے بھرپور شرکت کی۔ اس باذوق محفل کی صدارت معروف شاعر محترم ایاز محمود ایاز نے کی۔
محفل میں شریک شعراء نے اپنے دلنشین کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا اور خوب داد سمیٹی۔ یہ نشست محترمہ طاہرہ سحر کے مرحوم والد کے ادبی ذوق اور یادگار شخصیت کے نام منسوب کی گئی۔ ربِ کریم سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ شرکاء نے محترمہ طاہرہ سحر کی ادب سے محبت اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے جذبے کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی معیاری ادبی محافل کا سلسلہ جاری رہے گا۔(جاری ہے)
تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لذیذ کھانوں سے کی گئی۔ اس موقع پر خوشیوں کا ایک اور پہلو بھی شامل تھا — محترمہ طاہرہ سحر اور جناب افتخار صاحب کی شادی کی سالگرہ اور ان کے بیٹے کی سالگرہ بھی منائی گئی، جس کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ تمام مہمانوں نے اس حسین اور یادگار محفل کے انعقاد پر محترمہ طاہرہ سحر اور ان کے اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، برکت اور زندگی کی ہر خوشی سے نوازے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محترمہ طاہرہ سحر
پڑھیں:
شناور عباس آئی ایس او مظفرگڑھ کے ضلعی صدر منتخب، کنونشن میں مرکزی صدر کی شرکت
کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر امین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور شہداء کی یاد کو تازہ کرنے لیے ماحول سازی کی گئی، علما، سابقین اور طلبا کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مظفرگڑھ کا شہید مقاومت کنونشن علی پور میں منعقد ہوا، شہید مقاومت کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرامین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور شہداء کی یاد کو تازہ کرنے لیے ماحول سازی کی گئی، علما، سابقین اور طلبا کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کنونشن کی آخری نشست میں شناور عباس کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔