ملتان، آئی ایس او نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام جشن صادقین کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے اپنے خطاب میں سرور کائنات کی سیرت طیبہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس معاشرے میں آئے وہ آپ کے شایان شان نہ تھا لیکن آپ نے اپنے کردار اور اخلاق سے اُن کے دلوں کو موم کیا، انسانی تقاضوں کے تحت زندگی گزارنے کا ہُنر دیا، بیٹیوں کی عزت اور دیگر تمام اخلاقی برائیوں سے بچنے کا درس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ہاسٹل میں جشن صادقین کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے خطاب کیا۔ یونٹ اراکین نے نعت و منقبت میں حصہ لیا۔ علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے اپنے خطاب میں سرور کائنات کی سیرت طیبہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس معاشرے میں آئے وہ آپ کے شایان شان نہ تھا لیکن آپ نے اپنے کردار اور اخلاق سے اُن کے دلوں کو موم کیا، انسانی تقاضوں کے تحت زندگی گزارنے کا ہُنر دیا، بیٹیوں کی عزت اور دیگر تمام اخلاقی برائیوں سے بچنے کا درس دیا۔ جشن میں ضلعی صدر علی مصدق، ضلعی کابینہ، ڈاکٹر تصدق مہدی، سینئرز و یونٹ کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے اختتام پر ملکی سلامتی اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے اپنے
پڑھیں:
مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل کی ‘اے آئی’ ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی اپنی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی روک دی ہے۔
کمپنی کے مطابق، اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ انٹیلی جنس یونٹ نے مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ اور اے آئی سروسز کا غلط استعمال کیا، جس سے کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس کے نتیجے میں مائیکروسافٹ نے فوری طور پر اس یونٹ کو اپنی خدمات سے بلاک کردیا۔
مائیکروسافٹ کے صدر اور نائب چیئرمین بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی فوجی ایجنسی یونٹ 8200 مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ سروس کے ذریعے فلسطینیوں کے موبائل فون کال ریکارڈز اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر رہی تھی۔ اس معلومات کو فلسطینیوں کے مقام اور ذاتی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے فلسطینی حقوق کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج پر اس نوعیت کی پابندی عائد کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ ملازمین اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے نتیجے میں کیا گیا، جو کمپنی کے اسرائیلی فوج کے ساتھ تعلقات پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔