Islam Times:
2025-09-25@10:14:23 GMT

پاک کشمیر مشاعرے کے زیر اہتمام ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

پاک کشمیر مشاعرے کے زیر اہتمام ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد

راشدہ ماہین ملک نے سامعین سے خطاب میں کہا کہ شاعر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے دور کے مسائل اور حالات کو اشعار کے قالب میں ڈھال کر پیش کرے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک کشمیر مشاعرے کے زیراہتمام ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، مشاعرے کے صاحب صدارت محترم ایاز عباسی تھے جبکہ مہمان خصوصی پاکستان کی نامور مشاعرہ راشدہ ماہین ملک تھیں۔ مشاعرے کی مہمان اعزاز محترمہ جہاں آراء تبسم تھیں، مشاعرے میں شعراء نے اپنے دلکش کلام سے حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا اور ڈھیروں داد وصول کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی راشدہ ماہین ملک نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور سامعین سے بیساختہ داد و تحسین حاصل کی، سامعین نے ہر شعر پر شعراء کرام کو بھرپور داد سے نوازا۔ راشدہ ماہین ملک نے سامعین سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو جدت کے ساتھ ساتھ روایت کا دامن بھی تھامے رکھنا ہے اور اپنے معاشرے کی اصل تصویر اپنے اشعار کے ذریعے پیش کرنی چاہیے، شاعر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے دور کے مسائل اور حالات کو اشعار کے قالب میں ڈھال کر پیش کرے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کرے اور شعور و آگہی کو عام کرے۔مہمان اعزاز محترمہ جہاں آراء تبسم نے بھی اپنے خوبصورت کلام پیش کئے سامعین نے دل کھول کر انھیں بھی داد دی اور ان کے شعروں کو خوب پسند کیا۔ تقریب کے اختتام پر نامور قانون دان، نوجوان شاعرہ شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے کچھ شعر پڑھے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرٹ فار کاز فاؤنڈیشن کے تعاون سے ادب کی ترویج و ترقی کیلئے بساط بھر کوشش جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راشدہ ماہین ملک

پڑھیں:

سکھر ،سوئٹ ہوم کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250923-2-14

سکھر (نمائندہ جسارت) جشن ولادت با سعادت آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺکی نسبت سے پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے مقیم فرشتوں اور پریوں کے زیر اہتمام سوئٹ ہوم میں پروقار سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں اور پریوں کے علاوہ مہمانانِ گرامی کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی، معروف عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری، پروفیسر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی غلام حسین منگنہار، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ اور ریسکیو 1122 کے کرنل غلام مصطفیٰ اوڈھو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں، پریوں اور منتظم سوئٹ ہوم و اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سکھر شبیر میمن اور اساتذہ نے مہمانوں کو اس با سعادت موقع پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے سجائی گئی محفل میں شرکت میرے لیے باعث سعادت ہے، انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے، اور یہ امت مسلمہ کی خوش نصیبی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے عظیم ہستی کی سیرت طیبہ کے علم کے امین ہیں، لیکن بدقسمتی سے سیرت طیبہ سے جو سبق ملتا ہے، اس سے ہمارے یہاں استفادہ حاصل کرنے میں فقدان پایا گیا ہے۔ کمشنر سکھر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کاش ہم اپنی نسلوں کی کردار سازی سیرت طیبہ کے عین مطابق کر سکیں، وہ سیرت کہ جس میں یتیموں کا سہارا بننے کا سبق، بچوں سے شفقت، بڑوں کا ادب، حصول علم، صلح رحمی، عدل، مساوات، بھائی چارے اور دیانت و اخوت کا سبق پنہان ہے۔ اس پر مسرت موقع پر منتظم پاکستان سوئٹ ہوم و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال سکھر شبیر میمن، معروف عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے پروفیسر غلام حسین منگنہار، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ اور ریسکیو 1122 کے کرنل غلام مصطفیٰ اوڈھو نے بھی سیرت طیبہ کی اہمیت و افادیت اور سیرت طیبہ کو روزمرہ زندگی میں اپنانے پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں اور پریوں نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پیش کیں اور سیرت طیبہ پر مبنی اشعار سنائے، جبکہ بچوں میں سیرت پر مبنی تقریری مقابلہ بھی منعقد ہوا، حاضرین محفل نے خوبصورت محفل سجانے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیے۔

راصب خان

متعلقہ مضامین

  • سندھ پولیس گیمز کا انعقاد 14برس بعد نومبر میں ہوگا
  • انٹربورڈ کراچی کی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، الیکٹرک بائیکس تقسیم
  • اسلام آباد میں پیس ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد
  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد کا انعقاد، میئر کراچی کی شرکت
  • سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد
  • پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار
  • پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سعودی عرب کے یومِ وطنی کی پروقار تقریب
  • سکھر ،سوئٹ ہوم کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
  • رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستی، متاثرین کیلئے کھانے کا اہتمام