فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: سیشن کورٹ لاہور میں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف دائر اپیل پر سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی، ڈیوٹی جج نے سماعت 29 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا،وکیل کے مطابق قانون کے مطابق صرف ڈکیتی اور قتل جیسے مقدمات میں خاتون کا جسمانی ریمانڈ دیا جاسکتا ہے۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔