اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے، تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث وہ سفر نہیں کر پا رہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے نام نکالنے کے حکم کے باوجود انہیں ائیرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعظم سواتی کا بیرون ملک عدالت کو کا نام
پڑھیں:
3 لاپتا افراد کیس: سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 3 لاپتا افرادکی بازیابی کیلیے نئی درخواستوں کی سماعت، عدالت نے فریقین سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخوست گزار کے وکیل کا عدالت میں کہناتھا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا واپس نہیں آیا، شہری عبد الصبغت تین سال بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا سہراب گوٹھ سے لاپتا ہوگیا، آصف علی ایف بی ایریا کے علاقے سے یکم نومبر سے لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔ علاوہ ازیں دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار صمد علی میرانی کی بازیابی سے متعلق درخواست عدالت نے واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔ عدالت کاکہنا تھا کہ بندہ تو اب مل گیا وہ لاپتا نہیں رہا لہٰذا بازیابی سے متعلق درخواست نہیں چلائی جاسکتی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر بازیابی سے کیس نمٹا دیا۔