اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیرِ اعظم نے پاکستان-افغانستان سرحدی علاقے سمبازا میں خوارج کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔انہوں نے چند دن قبل اسی علاقے میں 47 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے کے بعد کل شب 3 مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، پاکستان میں بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا معاملہ اٹھا دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ اٹھا دیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کو دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز کے حل میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے سیکرٹری  جنرل کی عالمی امن و استحکام کے لیے قائدانہ کاوشوں کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بلند کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں کی تعریف کرنے پر سیکرٹری  جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے اضافی مالی وسائل کی فراہمی اور مربوط عالمی اقدامات ناگزیر ہیں۔

اہم قومی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے جموں و کشمیر تنازع، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مسئلے کا منصفانہ اور پُرامن حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سیکرٹری  جنرل کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سیاسی عمل کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بطور رکن سلامتی کونسل خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

سیکرٹری  جنرل نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مضبوط مؤقف اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے لازمی کردار کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، پاکستان میں بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا معاملہ اٹھا دیا
  • شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کا داعی قرار دیدیا
  • اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
  • پاکستان آپ کی سرحد پر دہشتگردوں کو شکست دے رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافیوں کو جواب
  • ڈیٹا فروخت کرنیکا معاملہ، تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کرنے کیلیے مزید وقت مانگ لیا
  • ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
  • شہباز شریف کا عالمی برادری سے کلائمیٹ فائنانس کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان کی معیشت پر سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، اصلاحات اور پائیدار ترقی کیلیے بھرپور تعاون کا اعادہ