دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک، افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون ہے؟ محسن گیلانی کا انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کے اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
وزیراعظم نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر کرنے کے لئے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی عکاس ہے۔ ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے. ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی. ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے.
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا