شوگرسیکٹرکو مکمل ڈی مکمل ڈی ریگولیٹ کردینگے ‘ امریکہ سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی : وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) ڈاکٹر کبیر سدھو نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو چینی بحران کی وجوہات پر بریفنگ میں بتایا ہے کہ شوگر ایڈوائزی بورڈ نے گزشتہ سال حکومت کو درست تخمینہ فراہم نہیں کیا تھا۔ غلط تخمینوں کی بنیاد پر چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی بحران کی وجوہات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی کی برآمدات سے ملک میں چینی کے ذخائر ضرورت سے کم ہوگئے تھے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ فیصلہ سازی شوگر ملز ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے، فیصلہ سازی کے لیے آزادانہ اور شفاف ڈیٹا حاصل کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مسابقتی کمیشن شوگر سیکٹر ریفارم کمیٹی کی معاونت کے لیے تجاویز تیار کر رہا ہے۔ 2009-10 کی شوگر انکوائری میں کارٹلائزیشن کے واضح ثبوت سامنے آئے تھے۔ 2010 کا شوگر کارٹل کا فیصلہ آج تک منظر عام پر نہیں لایا جا سکا۔ سندھ ہائی کورٹ نے 2021 تک سٹے دیے رکھا اور اب معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ مسابقتی ٹربیونل نے 2021 کا فیصلہ دوبارہ سماعت کے لیے کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکہ سے جلد مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری آئے گی۔ امریکا میں تجارتی مذاکرات کے دوران اہم ملاقاتوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو امریکی انتظامیہ نے سراہا ہے۔ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتاجان موولاموف نے پیر کو وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ وزات خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترکمانستان جیسے برادر ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترکمانستان کے وزیر برائے خزانہ و معیشت مامّت گلی آستاناگلوف کی جانب سے سفیر اتاجان موولاموف نے سینیٹر محمد اورنگزیب کو ترکمانستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء؛ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء کی 3 روزہ نمائش کا اختتام ہوگیا، جس کے نتیجے میں پہلے سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے نمائش میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
نمائش میں 800 سے زائد کمپنیوں اور 300 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ آئی ٹی سی این ایشیا میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا اعتراف ہے، جہاں شرکا نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن قرار دیا ہے۔
شرکا کے مطابق ایس آئی ایف سی نے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع دے کر ترقی کی امنگ پیدا کر دی ہے۔ ان اقدامات سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی آئی ٹی پالیسی پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی سی این ایشیا نے ملکی آئی ٹی سیکٹر کو عالمی شناخت دلائی ہے۔
آئی ٹی سی این ایشیا میں وسیع تجارتی تعلقات اور شراکت داری سے ملکی معیشت میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔