نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

نتھیا گلی(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلی سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام نے شرکت کی۔مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن (ر)محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کے زیر اہتمام پیڈل ٹینس مقابلہ ،چیئرمین سی ڈی اے کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور سی ڈی اے کے زیر اہتمام پیڈل ٹینس مقابلہ ،چیئرمین سی ڈی اے کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات.

.. پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن کے زیر

پڑھیں:

وزیرخزانہ سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتاجان موولاموف نے پیر کووزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔وزات خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترکمانستان جیسے برادر ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی وزارتی دورے ہوئے ہیں۔اتاجان موولاموف نے پاکستان کو ترکمانستان کا تجارت و سرمایہ کاری کا ایک اہم شراکت دار اور دو طرفہ و بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک کلیدی راہداری قرار دیتے ہوئے اس شراکت داری کو ترکمانستان کی خصوصی ترجیح قرار دیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ جات اور تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔ترکمانستان کے وزیر برائے خزانہ و معیشت مامّت گلی آستاناگلوف کی جانب سے سفیر اتاجان موولاموف نے سینیٹر محمد اورنگزیب کو ترکمانستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ فورم وسط ستمبر میں اشک آباد میں منعقد ہوگا اور یہ تقریب ترکمانستان کی آزادی کی 34ویں سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ منسلک ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
  •  ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت، معیشت اور کرپشن سے نمٹنے پر غور
  • وزیرخزانہ سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  • مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس، شہباز شریف، مریم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
  • ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات: ن لیگ نے پارٹی عہدیداروں کو تیاری کی ہدایت کردی
  • خواجہ آصف کی نوازشریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال