چودہ اگست آزادی کا دن ہے، اسے احتجاج کا دن نہ بنایا جائے، ملک محمد احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چودہ اگست کو منانے کے بجائے احتجاج کرے، گھیراؤ جلاؤ، جلتی بسز، ڈنڈا بردار لوگ، پھیلی ہوئی انارکی ذہن میں نہیں؟ جب دس سال پہلے اسلام آباد کا گھیراؤ کیا، احتجاج کا پتہ چلا، تیرہ اگست یا پندرہ اگست کا دن احتجاج رکھتے تو افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کی گیدڑ بھبھکی کا کیا جواب دینے کیلئے قوم اور افواج نے دس مئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، دس دن کی کہانی سب کے سامنے ہے، بھارت کو اب ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا، تو پھر بھرپور جواب ملے گا، اسے تو کسی بھول میں نہیں رہنا چاہیے، ہم تو خود دہشت گردی کا شکار ہیں، دہشت گردوں کی کوئی نیشنلٹی نہیں ہوتی۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، قربانیاں دیں، بلوچستان میں دہشتگردوں کا پکڑا جانا ثابت کرتا ہے کہ کچھ ناعاقبت اندیش لوگ ملک کی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چودہ اگست سے جذباتی لگاؤ ہے، یہ ہماری آزادی کا دن ہے، عہد تجدید وفا کرتا ہوں کہ گروہی سیاسی اختلافات کو بھلا کر اتحاد کی بات کرنا ہوگی۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر کوئی چودہ اگست کو منانے کے بجائے احتجاج کرے، گھیراؤ جلاؤ، جلتی بسز، ڈنڈا بردار لوگ، پھیلی ہوئی انارکی ذہن میں نہیں؟۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ جب دس سال پہلے اسلام آباد کا گھیراؤ کیا، احتجاج کا پتہ چلا، تیرہ اگست یا پندرہ اگست کا دن احتجاج رکھتے تو افسوس ناک عمل ہے، چودہ اگست کا دن کی خوشی چھیننے نہیں دوں گا، اسے احتجاج کا دن نہ بنایا جائے۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ڈائریکشن ٹھیک ہے، ڈیفالٹ کی بات چیت تھی وہ تو قصہ پارینہ ہوگیا، معیشت ترقی کر رہی ہے، گروتھ بہتر ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کے معاہدہ کو مکمل کرنے پر دنیا میں تعریف ہو رہی ہے، دو ہزار اٹھارہ کے بعد معیشت نیچے گئی، لیکن اب ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف میرے بزرگ ہیں، جو بات کی وہ ہوا میں نہیں کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا چودہ اگست نے کہا کہ میں نہیں کا کہنا رہی ہے
پڑھیں:
آزادی اظہار پر کسی قسم کا قدغن قبول نہیں،جاوید قصوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-11-17
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صحافیوں کو ہراساں کرنے، غیر قانونی نوٹس بھیجنے اور گھروں میں چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کا کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔پیکا ایکٹ کالے قانون جس کا مقصد مخالفین کو سائیڈ لائن لگانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ملکی و غیر ملکی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے حکمرانوں کی نا قص کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اعداد و شما ر کو پیش کرکے بہتری کے نعرے لگانے والے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے پلس کنسلٹنٹ کی رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 51فیصد لوگوں کی زندگی مشکل ترین حالات سے دوچار ہے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم آمدن نے عوام سے خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔لوگوں کی زندگی میں بچت نام کی کوئی چیز نہیں۔ حالات سوچوں سے بھی زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں کو اقتدار انجوائے کرنے اور فوٹو شوٹ کے علاوہ کوئی کام نہیں۔مافیا نے ہر چیز پر قبضہ جما رکھا ہے۔ عوام کو درپیش مشکلات کے حل سے کسی کو بھی کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ2024-25ء کے مطابق پنجاب کی 4 ہزار 907ا یکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ ہے۔3 ہزار 1527 ایکڑ اراضی جو کہ جھنگ، خانیوال، جہانگیر آباد میں واقع ہے کے معاہدے 2009 ء سے 2012ء میں ختم ہوئے تا ہم اراضی وا گزار نہ کروائی گئی۔محکمہ لائیواسٹاک کی 1 ہزار 380 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ ہے جبکہ کرایے کی مدمیں ایک ارب22کروڑ 87لاکھ82ہزار روپے بھی ادا نہیں کئے گئے۔یہ کام حکومتی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے بغیر ممکن نہیں۔ رشوت کا بازار گرم ہے۔