لاہور:

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دینا سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک تاریخی اقدام تھا، جس کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنا ہے۔

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کی اپنی مشہور تقریر میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق دینے کا اعلان کیا تھا، اور اسی وژن کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے آئینی، قانونی اور سماجی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔

مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا، جب کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مؤثر قانون سازی بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کی مسلح افواج میں بھی دفاع وطن کا فریضہ انجام دے رہی ہے، جو کہ ان کی حب الوطنی اور قومی وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں اقلیتوں کی خدمات پاکستان کے وقار کو بلند کر رہی ہیں، اور پیپلز پارٹی اس وژن پر عمل پیرا ہے کہ فیصلے مذہبی، لسانی یا صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مریم نواز

ڈی جی خان:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔

ڈی جی خان میں الیکٹرو بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول میرا چھوٹا بھائی ہے مگر انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائیں، سندھ میں کیا ہورہا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی آپ اپنے صوبے کو دیکھیں اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں کو یہاں بھی اقتدار ملا تھا، جنوبی پنجاب میں کام تو نواز شریف اور شہباز شریف نے کیا تھا، ماضی میں جنوبی پنجاب کو نعروں کے سوا کچھ نہیں ملا ہم یہاں عملی کام کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے صوبوں میں اسکول کے بچوں کو دودھ بھی دیا جاتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بار بار جنوبی پنجاب کی بات کرکے لکیر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے، جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں نے ایک دھیلے کا بھی کام نہیں کیا، جنوبی پنجاب میرے لیے اپنے بیٹے جنید کی طرح ہے، کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دوں گی، میں جنوبی اور وسطی کی نہیں پورے ایک صوبے کی وزیراعلیٰ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں صرف دس ہزار کی امداد ہے جب کہ ہم دس لاکھ روپے کی مدد کرنا چاہتے ہیں، جن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا اس کو دس ہزار سے کیا ہوگا؟

مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کیلیے 101 بسیں چلیں گی، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو میں ای بسیں چلیں گی، ماحول دوست بسوں میں خواتین، طلبہ، بزرگوں کیلیے مفت سفر ہوگا، معذور اور خصوصی افراد کیلیے بسوں میں ریمپ کی سہولت موجود ہے، خواتین کیلیے بسوں میں محفوظ اور باعزت الگ جگہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت سے خوشی ہوئی، تمام شہروں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مریم نواز
  • کراچی میں ضمنی انتخابات: نتائج پیپلزپارٹی کے حق میں جاری
  • کراچی میں ضمنی انتخابات:نتائج پیپلزپارٹی کے حق میں جاری
  • پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں؛ گورنر پنجاب
  • عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل آگیا
  • مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 پر عملدرآمد کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش
  • لیاری کو بچایا جائے
  • سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قمر زمان قائرہ سے سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات
  • سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ