جو پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا، خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
(جاری ہے)
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا اب بھارت کو مختلف نظر سے دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں الیکشن ہم جیتے لیکن نتیجہ کسی اور کے نام آیا، سندھو دیش کے خواب کو ہم ہی خاک میں ملا سکتے ہیں، اداروں سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے تاکہ مزید صوبوں کی بات ہم نہیں کوئی اور کرے۔چیئرمین متحدہ نے اپنی جماعت کے لوگوں کو آگاہ کیا کہ اس بار جو پارٹی چھوڑ کر گیا اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خالد مقبول
پڑھیں:
شیرافضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے
شیر افضل مروت کے پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، پارٹی کے اکثر رہنماؤں نے ان کی واپسی کی حمایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، کیونکہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے ان کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کے علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر الزامات
پی ٹی آئی کے حالیہ اجلاس میں شیر افضل مروت نے بھی شرکت کی اور گفتگو میں واضح کیا کہ ماضی میں ان پر تنقید کے جواب میں وہ ردعمل دیتے تھے، تاہم اگر اب پارٹی اراکین تنقید نہیں کریں گے تو وہ بھی جواب نہیں دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق نثار جٹ، اسامہ میلہ اور خرم ورک سمیت متعدد رہنماؤں نے ان کی واپسی کی تائید کی، جبکہ شاندانہ گلزار اور عالیہ حمزہ نے پارٹی میں یکطرفہ فیصلوں اور شوکاز نوٹسز کے اجرا پر سوالات اٹھائے۔ ان کا مؤقف تھا کہ ملک سے باہر بیٹھے ہوئے شہباز گل، شہزاد اکبر، سلمان اکرم راجا اور علی امین جیسے رہنماؤں پر کارروائی نہ ہونا انصاف کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات میں شیرافضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا، جنید اکبر
اجلاس میں اسد قیصر اور شہریار آفریدی بھی شریک تھے، اسد قیصر نے اجلاس میں کہا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے ان کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی ٹی آئی تحریک انصاف شیر افضل مروت عمران خان واپسی