ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل، ترقی کیلئے ہمیشہ مصروف رہیں، خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین کا معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔ ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کے جستجو اور ارادے سے وطن کا قیام ممکن ہوا، ہم پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ مصروف رہیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کا ہے۔ چیئرمین ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ مئی کے ماہ میں پاکستان نے بھارت کا بھرم توڑ دیا، بھارت قابل تسخیر ہے، پاک فوج نے ثابت کیا، آزادی نعرہ نہیں احساس کا نام ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم خالد مقبول آزادی کے
پڑھیں:
کالعدم ٹی ایل پی کے 2رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
عامر بھٹی: چیئرمین پی ای سی علی حیدر گیلانی سےکالعدم ٹی ایل پی کے 2ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ای سی علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست جماعت ہے۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ملتان سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ٹکٹ ہولڈرز نے میرے خلاف الیکشن بھی لڑا تھا۔
چیئرمین پی ای سی علی حیدر گیلانی کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹکٹ ہولڈرز نے بغیر کسی پریشر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
انہوں نے بتایا کہ دونوں ٹکٹ ہولڈرز کو صوبائی حلقہ میں عہدے بھی دیے گئے ہیں۔