سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79 ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔ 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اضلاع کے درمیان جشن آزادی پر خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہوگا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے اور بہترین چراغاں پر انعام دینگے، سب سے زیادہ خوبصورتی سے سجائے گئے بازار کو بھی انعام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، نوجوان اور بچوں کا جوش وجذبہ قابل تحسین ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے اور شہری تنظیموں کی جشن آزادی سے متعلق سرگرمیوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراک عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی  پیشگوئی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پاک سعودیہ معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے، انوارالحق

راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائے گا، اس موقع پر اُنہوں نے پونچھ کے لیے ایک ارب روپے کے پیکج کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی مہم کا اعلان کر رکھا ہے، جس کا آج پہلا جلسہ راولاکوٹ کے صابر شہید سٹیڈیم میں ہوا۔ 

متعلقہ مضامین

  • 1988 میں فلسطین کو تسلیم کیا، جدوجہد آزادی میں ہمیشہ ساتھ دیں گے: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
  • سعودی عرب میں آج 95واں قومی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
  • ہمارا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، پی ٹی آئی معرکہ حق میں بھی پیش پیش تھی، بیرسٹر گوہر
  •  بہاولنگر: مریم نواز کا منفرد انداز, سیلاب متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی، کپڑوں پرسلائی بھی کی
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • دریائے سندھ کی عقیدت سے سرشار بابر منگی اور امجد میرانی کا نغمہ ’سندھو وادی‘ ریلیز
  • لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں: مریم نواز
  • 1965 جنگ کا 22واں روز؛ معرکہ ڈوگرائی کیا ہے؟
  • پاک سعودیہ معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے، انوارالحق
  • پاکستان سیاحت سے سالانہ 30سے 40ارب ڈالر کما سکتا ہے‘ سردار یاسر