صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پاکستان کی حالیہ سفارتی فتح کو ’’اللہ کی مدد سے حاصل ہونیوالی بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے، جبکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، انوشے رحمان، سعود مجید، سیف اللہ کھوکھر، ذیشان رفیق، نوشین افتخار، رانا ارشد، محسن رانجھا،  تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ضمنی اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکمتِ عملی اور تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرے اور ہر سطح پر انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں نے پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، پنجاب حکومت کے تمام اقدامات براہ راست عام آدمی کی فلاح سے متعلق ہیں۔ دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دن رات ملکی وقار کی بحالی اور معیشت کے استحکام کیلئے سرگرم عمل ہیں، جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی عالمی سطح پر کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پاکستان کی حالیہ سفارتی فتح کو ’’اللہ کی مدد سے حاصل ہونیوالی بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے، جبکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رانا ثناء اللہ مریم نواز کی پاکستان کی پنجاب کی مسلم لیگ کہا کہ رہی ہے

پڑھیں:

ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا، مریم نواز

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجرز جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجرز جاری ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ساہیوال میں اگلے ہفتے سے ہارٹ سرجری بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ساہیوال والوں کو اب امراضِ قلب کے علاج اور سرجری کے لیے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیرا فورس خواب کی تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز
  • مریم نواز یا علی امین گنڈا پور
  • ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت
  • پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، مریم نواز
  • سیلاب متاثرین اللہ کے مہمان ہیں ،کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد ملے گی: مریم نواز
  • ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ساہیوال کے عوام کے لیے 30 الیکٹرک بسوں کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ
  • انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے، مریم نواز