گندم کے کاشتکاروں کی معاونت، پیداوار میں اضافے کا پلان طلب، پنجاب کو سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے موبائل فون کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگوہوئی عامر ابراہیم نے موبائل سیکٹر میں بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب کومقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک ہے کاشتکارکی سپورٹ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا۔ مریم نواز نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیداوار میں اضافہ کے لئے جامع پلان طلب کر لیاہے۔ پنجاب میں گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔ گندم کی کاشت سے قبل 100ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بہتر پیداوار کے لئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے۔ دو ماہ کے دوران کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 50 ارب روپے کے بلاسود قرض حاصل کیے۔ وزیراعلیٰ کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ کسان کارڈ پراجیکٹ کی وجہ سے پنجاب میں کھاد بالخصوص ڈی اے پی کا استعمال بڑھ گیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومت پورا ساتھ دے گی۔ پنجاب کے کاشتکار کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی معاونت حاصل ہے۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جہلم اور سیالکوٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے کاشتکار مریم نواز گندم کی گندم کے کے لئے
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔