وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکمت عملی کے نتیجے میں صوبہ 31 سال پرانے ’کموڈٹی قرض‘ کے بوجھ سے آزاد ہوگیا، جو گندم کی مہنگی خریداری کے باعث پیدا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2025 کو نیشنل بینک کو 13 ارب 90 کروڑ روپے کی آخری قسط ادا کرکے کمرشل بینکوں کا تمام کموڈٹی قرض مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔ اس سے قبل ادائیگی میں تاخیر کے باعث پنجاب حکومت کو ہر ماہ 50 کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کرنا پڑتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی گندم کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز

گندم کی اوپن مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت پر خریداری نے مارکیٹ کا توازن بگاڑ دیا تھا، جس کے نتیجے میں آٹا اور روٹی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئیں اور عوام کو مہنگائی کا براہ راست سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں یہ صوبائی گردشی قرض 630 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا، جبکہ 2024 تک اس میں اضافہ ہوکر 1.

15 کھرب روپے ہو جاتا، جو صوبے کے سالانہ بجٹ کا قریباً 35 فیصد بنتا۔

محکمہ خوراک ہر سال 35 سے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدتا تھا، مگر اس پالیسی کا فائدہ صوبے کے 70 لاکھ کسانوں میں سے صرف 2 سے 4 لاکھ کسانوں کو ملتا، جبکہ ناجائز منافع خور مہنگی خریداری سے اربوں روپے کماتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے یہ قرض اتارنے کے لیے جرات مندانہ منصوبہ بنایا، جس کے تحت عام سبسڈی کے بجائے تمام کسانوں اور زرعی شعبے کی مجموعی معاونت پر توجہ دی گئی۔ اس حکمت عملی کے تحت صوبائی بجٹ سے مجموعی طور پر 761 ارب روپے ادا کیے گئے، جن میں 733 ارب روپے اصل قرض اور 28 ارب روپے سود شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیٹ بینک حکمت عملی قرض سے آزادی گندم خریداری مارکیٹ کا توازن مریم نواز نیشنل بینک وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک حکمت عملی مارکیٹ کا توازن مریم نواز وی نیوز مریم نواز ارب روپے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی بات غور سے سن رہی ہے کیونکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اُنہوں نے شہباز شریف کا کارکردگی کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ اُنہی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں۔ پنجاب کا انتظام چلانا آسان کام نہیں، تاہم سی سی ڈی سسٹم (CCD) کی بدولت صوبے میں عوام محفوظ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب جمعرات کے روز لندن پہنچیں جہاں وہ 2 روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی تاکہ ماحولیاتی کانفرنس COP30 میں شرکت کر سکیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ

مریم نواز شریف کانفرنس میں پنجاب کے فلیگ شپ منصوبوں، جن میں کلین پنجاب اور ای موبیلٹی پروگرام شامل ہیں پر بریفنگ دیں گی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے علاقائی قیادت کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

لندن ایون فیلڈ پہنچنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو۔ pic.twitter.com/VmwcRj9Ntt

— Waheed Nazir (@WaheedN15) November 6, 2025

ان کے دورے کے دوران مختلف عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر، ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے عہدیداران شامل ہیں۔

قبل ازیں مریم نواز نے کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کا مشن ہے۔ انہوں نے کسان کارڈ، گھر گھر مفت ادویات کی فراہمی، اور راشن کارڈ اسکیم جیسے فلاحی منصوبوں کو حکومت کی کارکردگی کا ثبوت قرار دیا۔

مزید پڑھیں: 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت

ان کے مطابق، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈر اُن کے گھروں پر فراہم کیے گئے، جبکہ 15 لاکھ شہری ہر ماہ 3 ہزار روپے کی مالی امداد راشن کارڈ کے ذریعے حاصل کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کلین پنجاب لندن وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ صابرہ سلطانہ کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی معاونت
  • وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کے اسپیشل اقدامات، آٹسٹک بچوں کے لیے فری تعلیم و تھراپی کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشارہرگز قبول نہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل روانہ
  • صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ
  • پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو گھر گھر مالی امداد فراہم کی گئی، مریم نواز شریف