مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس، شہباز شریف، مریم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا، جس میںعظمی بخاری، پرویز رشید، انوشے رحمان، سعود مجید، سیف اللہ کھوکھر ,ذیشان رفیق، نوشین افتخار رانا ارشد، محسن رانجھا، تمام ڈویڑنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ضمنی اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکمتِ عملی اور تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرے اور ہر سطح پر انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں نے پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، پنجاب حکومت کے تمام اقدامات براہ راست عام آدمی کی فلاح سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دن رات ملکی وقار کی بحالی اور معیشت کے استحکام کیلئے سرگرم عمل ہیں، جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی عالمی سطح پر کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پاکستان کی حالیہ سفارتی فتح کو "اللہ کی مدد سے حاصل ہونے والی بڑی کامیابی" قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے، جبکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔اجلاس میں ضمنی انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی اور ضلعی عہدیداروں کو انتخابی تیاریوں کی ہدایات جاری کی گئیں۔ صدر پنجاب نے کہا کہ پارٹی جلد قیادت سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات کے موزوں امیدواروں کا اعلان کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ اللہ نے
پڑھیں:
پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، مریم نواز
فوٹو: فیس بک مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، پاکستان حرمین شریفین کی دھرتی کا محافظ بن گیا۔
ساہیوال میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان سےنواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہيں بچے گا، نواز شریف نے موٹروے بنائی، ایٹمی دھماکے کیے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں بے گھر لوگوں کیلئے گھر بنائے جارہے ہیں، سیلابی صورتحال میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو حکومت میں ہو اور چین سے سورہا ہو، پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گی، سیلاب زدگان کو اپنا مہمان سمجھتے ہیں۔