سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا اسلام آباد میں سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا اسلام آباد میں سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ، ڈی ایم ای ایم سی آئی کے اشتراک سے آج اسلام آباد میں ایک شاندار سائیکلنگ مقابلہ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی اور صاف و سرسبز دارالحکومت کے وژن کو فروغ دینا تھا۔
اس مقابلے میں پیشہ ور سائیکلسٹس، شوقیہ سائیکل سواروں اور ہر عمر کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی، جو سائیکلنگ کو بطور کھیل، تفریح اور ماحول دوست سفری ذریعہ اپنانے میں بڑھتی عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے شرکا سے خطاب میں سائیکلنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحت مند، پائیدار اور جدید وفاقی دارالحکومت کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ نہ صرف جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ٹریفک کے دبا وکو کم کرنے، آلودگی میں کمی اور غیر موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی مددگار ہے۔سائیکلنگ محض ایک کھیل نہیں بلکہ طرزِ زندگی ہے جو فٹنس، ماحول کے تحفظ اور کمیونٹی اسپرٹ کو فروغ دیتی ہے۔ سائیکلنگ کو فروغ دے کر ہم شہریوں کی صحت اور اسلام آباد کی پائیداری میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ سی ڈی اے سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر، سائیکل سواروں کے لیے روڈ سیفٹی میں بہتری، اور شہری منصوبہ بندی میں سائیکلنگ انفراسٹرکچر کے انضمام کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد کو پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کا ماڈل شہر بنایا جائے گا۔مقابلہ انعامات اور اسناد کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اور چیئرمین نے ایم سی آئی، سی ڈی اے کی ٹیموں، رضاکاروں اور سائیکلنگ کلبز کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، عاصم افتخار مری روڈ پر واقع مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے،وزیرمملکت طلال چوہدری اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید نیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں سائیکلنگ سی ڈی اے اور اسلام آباد ایم سی آئی
پڑھیں:
اسلام آباد میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر
اسلام آباد( ملک نجیب ) معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کو قومی جوش و جذبے سے منانے کیلئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی، مختلف شاہراہوں کی رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجاوٹ، ثقافتی تقاریب، آتش بازی، ملی نغموں کے مقابلے اور عوامی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ خالد حفیظ ، ممبر فنانس طاہر نعیم، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت اور چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کی قیادت میں معرکہ حق اور یوم آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور ایم سی آئی اور دیگر اداروں کی جانب سے کئے گیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یوم معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں عمارات پر قومی پرچم لہرانے، چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی تمام اہم شاہراؤں بشمول شاہراہ دستور، کلب روڈ، سری نگر ہائی وے جناح ایونیو اور دیگر شاہراؤں پر خوبصورت لائٹنگ کے انتظام، ڈیجیٹل اسٹریمرز اور ایل ای ڈیز لگانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وفاقی دارالحکومت کو معرکہ حق اور یوم آزادی کے موقع پر مزید خوبصورت انداز میں سجایا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کو قومی جوش و جذبے سے منانے کیلئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی، مختلف شاہراہوں کی رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجاوٹ، ثقافتی تقاریب، آتش بازی، ملی نغموں کے مقابلے اور عوامی پروگرامز کا انعقاد کیا جائےگا۔ اسی طرح سکولوں کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلے، پینٹنگ، ملی نغموں کے مقابلے اور ٹیبلو شوز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے تمام پارکس اور گرانڈز کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا جائے۔ اس کے علاوہ شہر میں چلنے والی الیکٹریکل اور دیگر بسوں پر معرکہ حق اور یوم آزادی کے حوالے سے برینڈنگ بھی کی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ معرکہ حق اور یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی طور پر، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ شہری ملی جوش و جذبے کے ساتھ معرکہ حق اور یوم آزادی کی خوشیاں مناسکیں۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ تمام تقریبات پرامن طریقے سے منعقد کی جاسکیں۔ اسی طرح داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ، اہم مقامات پر سی سی ٹی وی نگرانی اور خصوصی سیکیورٹی ٹیموں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ چئیر مین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھا وا نے کہا کہ معرکہ حق کو شایان شان طریقے سے منانے کا مقصد جہاں ہماری بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے وہاں معرکہ حق ہمارے لئے ایک عہد نو کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ معرکہ حق اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم مشکل کی ہر گھڑی میں متحد اور یکجان ہونے کے علاوہ دشمن کے تمام ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Post Views: 6