اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کیلئے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں تاہم مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2-2 گھنٹے کیلئے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہے گی۔
ان کا کہناتھا کہ پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل پروازوں کے باعث معطل رہے گی۔ترجمان نے وضاحت کی کہ 11 سے 14 اگست تک، صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پروازوں کی آمد و روانگی معطل رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست تک، شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بھی پروازوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مختصروقفوں کے علاوہ ائیرپورٹ پر باقی تمام اوقات میں پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے نیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا کاروباری افراد ہوشیار، ایف بی آر نے تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار کر لیے بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کیخلاف تحریک التوا جمعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی اسلام آباد ائیرپورٹ
پڑھیں:
حکومت نے بیرون ممالک جانیوالوں کو خوشخبری سنا دی، بڑی پریشانی دور
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی،جس میں ورکرز کو ائیرپورٹس پر آف لوڈ کے واقعات کا نوٹس لیاگیا، وفاقی وزیر کو آف لوڈ واقعات پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے شرکاسے کہا کہ ورک ویزا اور پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ کے باوجود مختلف ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کیا گیا، بیرون ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانی ہمارے لیے انتہائی قابل عزت ہیں، کسی ورکر کو غیر قانونی طور پرروکنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
وفاقی وزیر نے ڈی جی ایف ائی اے کو ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ کسی ورک ویزا ہولڈر کو ائیرپورٹ پر آف لوڈ نہیں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے بتایا کہ لاہور اور کراچی ائیرپورٹ پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن کی تحقیقات جاری ہیں، اگر ایف آئی اے اہلکار ملوث پائے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے