امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دل میں واقع ساکرامنٹو دریا کے کنارے موجود ڈیلٹا ریجن کبھی دلدل، ندی نالوں اور کھیت کھلیانوں کا امتزاج تھا۔ 19ویں اور 20ویں صدی کے آغاز میں یہاں آنے والے چینی مزدوروں نے اس علاقے کو ناقابلِ کاشت زمین سے زرعی طاقت میں بدل دیا اور اسی دوران ایک منفرد بستی ’لاک‘ کی بنیاد رکھی، جو آج بھی امریکا میں واحد ایسی بستی ہے جو چینی باشندوں نے چینی باشندوں کے لیے آباد کی۔

گولڈ رش سے زرعی انقلاب تک

1848 میں جب ’کیلیفورنیا گولڈ رش‘ کی خبر چین پہنچی تو ہزاروں چینی کان کن ’گولڈ ماؤنٹین‘ (سونے کا پہاڑ) کہلانے والے اس خطے میں قسمت آزمانے پہنچے۔ ابتدا میں کامیابی ملی، مگر جلد ہی غیر ملکی مائنرز ٹیکس اور نسلی تعصب نے انہیں کان کنی سے دور کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے ریل پٹڑی بچھانے اور کھیتی باڑی جیسے کام اپنائے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی فوج کا گیریژن، جو اب ’گھوسٹ ٹاؤن‘ بن چکا ہے

1861 کے ’کیلیفورنیا سواپ اینڈ اوور فلو ایکٹ‘ کے بعد دلدلی علاقوں کی نکاسی ممکن ہوئی اور چین کے گوانگ ڈونگ صوبے سے تعلق رکھنے والے ماہر مزدوروں نے لیویز (بند) تعمیر کر کے 88 ہزار ایکڑ سے زائد زمین قابلِ کاشت بنا دی۔

والنٹ گروو کی آگ اور ’لاک‘ کی بنیاد

چینی آبادکاروں نے ساکرامنٹو کے قریب والنٹ گروو میں ایک بڑی چائنہ ٹاؤن بسا لی تھی، مگر 7 اکتوبر 1915 کی آتشزدگی نے سب کچھ جلا دیا۔ متاثرین میں لی بِنگ، عرف ’چارلی‘ بھی شامل تھے، جو مقامی کاروباری شخصیت تھے۔ انہوں نے آگ کے اگلے ہی دن مقامی زمین دار جارج لاک جونیئر سے زمین لیز پر لی اور یوں 1915 سے 1917 کے درمیان 45 لکڑی کے مکانات اور دکانیں تعمیر ہوئیں۔ بستی کا نام ’لاک‘ پڑ گیا۔

عروج کا دور، ’مونٹے کارلو آف کیلیفورنیا‘

1920 سے 1940 کی دہائی میں لاک کی آبادی تقریباً 600 تک پہنچ گئی، جس میں اکثریت چینیوں کی تھی۔ یہاں اسکول، ہوٹل، ریستوران، نو گروسری اسٹورز، ایک فلور مل اور چینیوں کے زیرِ انتظام سینما موجود تھا۔ غیر قانونی جوا بھی کھلے عام ہوتا تھا، جس کی وجہ سے اخبارات نے اسے ’مونٹے کارلو آف کیلیفورنیا‘ کا لقب دیا۔

زوال اور بقا

1943 میں ’چائنیز ایکسکلوژن ایکٹ‘ کے خاتمے کے بعد کئی خاندان بہتر مواقع کی تلاش میں شہروں کی طرف منتقل ہوگئے۔ 1960 کی دہائی تک آبادی گھٹ کر چند درجن رہ گئی، مگر مقامی ہم آہنگی اور کمیونٹی کا جذبہ قائم رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کے ایک قصبے میں مرنا کیوں منع ہے؟ دلچسپ وجہ

1990 میں امریکی حکومت نے لاک کو نیشنل ہسٹورک لینڈ مارک قرار دیا، مگر زمین کی ملکیت اب بھی باسیوں کے پاس نہیں تھی۔ 2004 میں ساکرامنٹو ہاؤسنگ اینڈ ری وائیٹلائزیشن اتھارٹی نے زمین خرید کر مرمت کروائی اور باسیوں کو فروخت کردی، یوں نسلوں پر مشتمل یہ کمیونٹی آخرکار اپنی زمین کی مالک بن سکی۔

آج کا لاک

لاک آج بھی اپنی 100 سالہ شکل میں موجود ہے۔ پرانے جوا خانے کو ’دائی لُوئی میوزیم‘ میں بدل دیا گیا ہے، سابقہ اسکول اب ’لاک چائنیز اسکول میوزیم‘ ہے اور مردانہ سوشل کلب ’جان یِنگ ایسوسی ایشن‘ اب تاریخی نمائش گاہ ہے۔ کچھ پرانے خاندان اب بھی یہاں کاروبار چلا رہے ہیں، جبکہ فنکاروں اور سیاحوں کی آمد اس بستی کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

لاک فاؤنڈیشن کے چیئرمین اسٹیورٹ وول تھل کے مطابق لاک ان لوگوں کی میراث ہے جنہوں نے اجنبیت، غربت اور تعصب کا مقابلہ کر کے ترقی کی۔ یہ پناہ گاہ تھی ایک ایسے دور میں جب دنیا غیر دوستانہ تھی، اور ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا چینی بستی چینی مزدور کیلیفورنیا لاک.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا چینی بستی چینی مزدور کیلیفورنیا لاک

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال