آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور ( خصوصی رپورٹ )قوت، طاقت ، جرأت، ہمت، جذبہ ، ہمت، جن کی علامت ۔۔۔۔ہے ایسا میرا دیس ، ہیں ایسے میرے لوگ ۔۔۔مل کر کہو ، بلند آواز ۔۔۔پاک سر زمین شاد باد
آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا۔ معروف گلوکار جواد احمد کی آواز میں پیش کیا گیا یہ ملی نغمہ اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کا شاندار پیغام لیے ہوئے ہے۔
الجریزہ کےصحافی انس الشریف 4 ساتھیوں سمیت اسرائیلی فضائی حملے میں شہید
ملی نغمے میں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ ملک کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جواد احمد کی پرجوش آواز اور متاثر کن دھن اس نغمے کو ایک ولولہ انگیز رنگ دیتی ہے۔
یہ نغمہ پاکستان کے عوام کو متحد کرنے اور قومی پرچم کے سائے تلے ایک آواز بننے کی ترغیب دیتا ہے۔ نغمے کی ویڈیو میں مسلح افواج کے جوانوں، طلباء، کسانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھایا گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں جشن اردو مشاعرہ، خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں جشن اردو مشاعرے کا انعقاد ہوا جس کی صدارت سابق ڈین آف فارمیسی ڈاکٹر فیاض وید نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔
مشاعرے میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن سمیت رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد، فرحان چشتی دیگر مرکزی رہنما، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر ملک کے نامور شعرا خالد عرفان، عمیر نجمی، احمد سعید، شہریار خان، انیس ایڈووکیٹ، شجاع ہاشمی، قمر نقوی، مہوش علی، عنبریں حسیب، تہذیب حافی، یاسر سعید، دلاور علی آزر ، سلمان ثروت، دانیال، اسماعیل، ابن حسین نوری، زیب اورنگزیب، حماد ہادی فرحان پیکر اور دیگر نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اردو صرف زبان نہیں بلکہ ہماری پہچان اور ہماری شناخت ہے، یہ زبان ہماری تہذیب و ثقافت کا حسین استعارہ ہے، اردو نے مختلف لسانی و علاقائی اکائیوں کو ایک لڑی میں پرویا ہے اور یہی ہماری اصل طاقت ہے، اردو ہماری رگوں میں بہنے والے خون کی مانند ہے جو ہماری اجتماعی زندگی کو جلا بخشتا ہے۔
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انچارج حافظ شہریار نے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے، یہی ہماری پہچان اور شناخت ہے، طلبہ کو چاہیے کہ وہ ایسے پروگرامز کے ذریعے اپنی زبان و ادب سے جڑے رہیں، اے پی ایم ایس او آئندہ بھی ادبی اور فکری سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ نوجوان نسل زبان و ادب کے ساتھ ساتھ اپنی تہذیبی اور ثقافتی ورثے سے وابستہ رہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن اور رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی کے ساتھ شعرا اور اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔