یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی سُریلی آواز میں ملی نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔
اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں۔ نغمے کے بول قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد" کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔
یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔
یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بتا رہا ہے کہ معرکہ حق میں ملنے والی شاندار فتح قومی اتحاد کا ایک واضح ثبوت ہے۔ ملی نغمے کے ہر بول میں اتحاد اور پاک سر زمین سے محبت جھلکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔