اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے، تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث وہ سفر نہیں کر پا رہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے نام نکالنے کے حکم کے باوجود انہیں ائیرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی مقدمات میں سزائیں پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم نو مئی مقدمات میں سزائیں پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک سعودی عرب سمیت 24ممالک میں 15ہزار 953پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن رفاقت حسین کوچیف ناٹیکل سرویئر تعینات کرنے کی منظوری دیدی علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی تشریح پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعظم سواتی بیرون ملک عدالت کو
پڑھیں:
بی جے پی کو جمہوریت پر نہیں لوٹ کھسوٹ پر یقین ہے، اکھلیش یادو
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بدعنوانوں کا پردہ فاش مسلسل جاری رہنا چاہیئے، جو لوگ دیمک کیطرح جمہوریت کو اندر سے کھوکھلا کررہے ہیں، انکے دن اب ختم ہوچکے ہیں، نئی نسل ایک نیا مستقبل تعمیر کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے "وی وی پی اے ٹی" پرچیاں کچرے میں ملنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سچے سُوَچھ بھارت کے لئے بی جے پی کے راج میں انتخابی کمیشن کے کچھ لوگوں کی جانب سے پھیلائی گئی دھاندلیوں کا کچرا صاف کرنا بھی ضروری ہے۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ بی جے پی اور اس کے ساتھی جمہوریت میں نہیں بلکہ "لوٹ تنتر" (لوٹ کے نظام) میں یقین رکھتے ہیں۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے ساتھی جمہوریت میں نہیں بلکہ لوٹ کھسوٹ کے نظام میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آزادی سے پہلے سے لے کر آج تک یہ لوگ ہمیشہ پچھلے دروازے سے سیاست کرنے اور خفیہ کاری کا کام کرتے رہے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ ان مخبر مزاج لوگوں کی سازش اب بے نقاب ہو چکی ہے اور عوام گھوٹالوں اور بدعنوانیوں کو برداشت کرنے کی حد پار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے دروازے والے اب عوام کی اگلے دروازے کی دستک سنیں۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ایماندار لوگوں کی مسلسل نظراندازی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افسروں کی ملی بھگت سے انتخابی دھاندلیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی ساکھ اور شفافیت پر سوال اٹھے ہیں، جنہیں بحال کرنا ضروری ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بدعنوانوں کا پردہ فاش مسلسل جاری رہنا چاہیئے، جو لوگ دیمک کی طرح جمہوریت کو اندر سے کھوکھلا کر رہے ہیں، ان کے دن اب ختم ہو چکے ہیں، نئی نسل ایک نیا مستقبل تعمیر کرے گی۔
اطلاع کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے دوران سمستی پور ضلع کے سرائے رنجن اسمبلی حلقے کے شیتل پٹی گاؤں کے نزدیک ہزاروں وی وی پیٹ پرچیاں کچرے میں پھینکی ہوئی پائی گئیں۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بتایا گیا کہ اس حلقے میں 6 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی، جب کہ 8 نومبر کو مقامی لوگوں نے کچرے کے ڈھیر میں "وی وی پی اے ٹی" پرچیاں دیکھی تھیں۔ خبر ملتے ہی سمستی پور کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچے۔ افسران نے تمام پرچیاں ضبط کر کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ اس معاملے کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی ماحول میں گرمی بڑھ گئی ہے۔