اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے عمران خان کی وٹس ایپ کال پر پیشی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ کی اینکرپرسن عاصمہ شیراری نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،آپ میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر  عدالت آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،ان کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی،وہ کہیں باہر نہیں آسکتے ، وہ عدالتوں کے سامنے خود پیش نہیں ہوسکتے،اس طرح کے ماحول میں کیا حاصل ہوگا، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، وائٹ ہاوس نے تصدیق کر دی 

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ بات یہ ہے جب وہ ہر وقت عدالت کے باہر تماشا لگائیں گے،وہ عدالت کو ڈسٹرب کریں گے،عدالت اپنے معاملات چلانے کیلئے جو مناسب طریقہ کارسمجھے گی وہ کرے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آپ بتائیں میاں نوازشریف نے ڈھائی  تین سو پیشیاں بھگتی ہیں،کس پیشی پر انہوں نے عدالتی نظام کو درہم برہم کیا،کس پیشی پر انہوں نے عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کی یا کروائی،وہ ہمیشہ خود جاتے یا مریم نواز ان کے ساتھ ہوتی تھیں،یہ ہر دفعہ ہی عدالت کے باہر تماشا لگاتے ہیں،جب عمران خان گرفتار نہیں ہوئے  تھے اور عدالتوں میں پیش ہوتے تھے کس طرح سے یہ پیش ہوتے تھے،لوگوں کو کال دیتے تھے چار چار ہزار آدمی ،دو دو ہزار آدمی،عدالتوں کو اس طرح سے درہم برہم کرتے تھے کہ معزز جج صاحبان کو ہی کمرہ چھوڑ کر پیچھے جانا پڑتاتھا،یہ تماشے جب آپ کریں گے توان تماشوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ اپنایا جائے گا،عدالت جو مناسب سمجھتی ہے وہ اس کے مطابق اپنے کام کو چلاتی ہے۔

میرے سسر نے 30 سال پہلے پاکستان میں قدرتی گیس کی پیدوار پر کام کیا تھا: امریکی وزیر توانائی 

عمران خان کی حاضری وٹس ایپ کال پر، تصویر نظر نہیں آ سکتی، عدالتوں میں نہیں آ سکتے،، جب ن لیگ والے جیلوں میں تھے تو میڈیا سے بات کرتے تھے۔۔ حکومت کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟

رانا ثناء اللہ: اگر یہ ہر روز عدالت کے باہر تماشا لگائیں گے اور ہنگامہ آرائی کریں گے تو ایسا ہی ہو گا۔۔ نواز… pic.

twitter.com/uij4IKngBn

— Asma Shirazi (@asmashirazi) September 24, 2025

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عدالت کے باہر رانا ثنا اللہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض لاہور کی رہائشی نازیہ مختار خواجہ کی ضمانت منظور کر لی۔

دوران سماعت، ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلا دی جس پر عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف کا اہلکار منشیات لے کر گھر آتا ہے، خود منشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرہ عدالت میں موجود ہے۔

دوران سماعت، اے این ایف اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کر دی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آرہے ہیں، جس پر وکیل اے این ایف نے کہا کہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کیے گئے ریڈ کی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے 10 اہلکار تھے مگر دو لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں، اتنے ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی۔

وکیل ملزمہ احسن بھون نے کہا کہ گاڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریماریس دیے کہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں، خدا کا خوف کریں کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کیا کر رہا ہے ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیے جاتے ہیں، ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کے ساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔

دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جوانی ہمیشہ نہیں رہنی کچھ خیال کیا کریں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ نے کبھی چرس پی ہے؟ اے این ایف اہلکار نے جواب دیا کہ نہیں سر میں نے کبھی چرس نہیں پی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ چرس نہیں پی اس لیے آپ میں احساس بھی نہیں ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف