نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
مری میں ہوئے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، انوشے رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللّٰہ اور دیگر رہنما بھی شرکاء میں شامل تھے۔
ن لیگی رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق مشاورت کی گئی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 7 حلقوں ،پنجاب اسمبلی کی 5 اور سینیٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی خصوصی شرکت
ویب ڈیسک: باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔
شہبازشریف الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے ہیں، تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے، پاک فوج کا خصوصی دستہ یوم فتح کی پریڈ میں شریک ہوا ہے۔
آذربائیجان کے یوم فتح پر خصوصی تقریب اور پریڈ کا انعقاد کیا گیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ترکیہ اور پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا، اپنے بھائی شہبازشریف کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، میرے بھائی رجب طیب اردوان بھی تقریب میں موجود ہیں۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک کے دستے بھی یوم فتح کی تقریب میں شریک ہوئے ہیں، شہباز شریف نے آذربائیجان سے جس طرح یکجہتی کا اظہار کیا، اس پر شکر گزار ہوں، تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج یوم فتح پر میں اپنی قوم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔