پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور:
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی قیادت میں پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شمولیت پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس بھی شریک ہوں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا نمائندہ بھی اپنی تجاویز دے گا، پی ایچ ایف کی درخواست پر کل ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں ایف آٗئی ایچ نے چند روزکی توسیع کردی ہے، پی ایچ ایف حکام پرعزم ہیں کہ رواں ہفتے میں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے پینتس کروڑ روپے کی ڈیماند کی ہے، یہ بھی آپشن دیا گیا ہے کہ حکومت تمام اخراجات خود کرے، پی ایچ ایف کوفنڈز نہ دے تاہم پروہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے ٹیم رینکنگ میں اضافہ کے ساتھ لڑکوں کوانٹرنیشنل تجربہ ملے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہاکی لیگ میں
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔