پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر کو پاکستان میں اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سکھ، عیسائی، ہندو، پارسی سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اقلیتوں کی قومی خدمات کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے شہدا اقلیتوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: حکومت بلوچستان کا ’ہنگلاج ماتا مندر‘ کو عالمی ٹورازم سائٹ قرار دینے کا فیصلہ
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں اور ان کا تحفظ نہ صرف آئینی بلکہ مذہبی فریضہ بھی ہے۔ اسلام اقلیتوں کے شہری، مذہبی اور سماجی حقوق کی خاص حفاظت کرتا ہے اور علما و مذہبی رہنما عبادت گاہوں اور اقلیتوں کی عزت و ناموس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کی سرکاری اداروں اور قومی دھارے میں بھرپور شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں سے اتحاد، یگانگت، باہمی عزت و رواداری کے ساتھ ملکی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ آج کا دن سب کو یک زبان ہو کر ملکی ترقی کے عزم کو دہرانے کا موقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
11 اگست 1947 اقلیتوں کا قومی دن بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 11 اگست 1947 اقلیتوں کا قومی دن بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح وزیراعظم محمد شہباز شریف اقلیتوں کی اقلیتوں کے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک امن، باہمی احترام اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھی دیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دہشتگردی کے خلاف، علاقائی امن، ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے یکساں عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے ایران اسرائیل تنازعے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایرانی عوام پاکستان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران پاکستان مسلم امہ کے اتحاد وزیراعظم شہباز شریف