اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، حکومت قومی دھارے میں ان کی شمولیت کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام عالم کے ساتھ کھڑا ہے، اور ان کی مذہبی آزادی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کے ترجیحی فرائض میں شامل ہے، اور ان کی ناقابلِ فراموش خدمات کو قومی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج پاکستان میں اقلیتوں کو تمام شہری و مذہبی حقوق حاصل ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی نظریاتی ضمانت ہے، اور ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کر کے قومی ترقی میں ان کا کردار مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقلیتوں کے جذبہ حب الوطنی اور ثقافتی ورثے سے لگاؤ پر فخر ہے، اور حکومت ان کی قومی دھارے میں بھرپور شمولیت کے لیے پُرعزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقلیتوں کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ، مذہبی آزادی اور فورسز میں یکساں مواقع حاصل ہیں، کھئیل داس کوہستانی
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ، مذہبی آزادی اور سول و آرمڈ فورسز میں یکساں مواقع حاصل ہیں۔
یہ بات وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے پولیس سروس میں کمیشن حاصل کرنے والی پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی منیشا روپیتا سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی منیشا روپیتا نے کمیشن حاصل کرنے کے بعد محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور اب انہوں نے کراچی میں عوام کی حفاظت اور قانون کی پاسداری کا بیڑہ اٹھایا ہے جو ایک مثالی جذبہ حب الوطنی اور لائق تحسین امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے دور میں اقلیتوں کو ان کے آئینی و اخلاقی حقوق اور مزہبی آزادی یکسر محروم کردیا گیا ہے۔
کھیئل داس کوھستانی نے کہا کہ پاکستان کی آرمڈ فورسز، دیگر سروسز گروپس، مالیاتی اداروں، عدلیہ، ریگولیٹری اتھارٹیز کارپوریشنز اور نجی وسرکاری اداروں میں اقلیتی برادری کو روزگار کے یکساں مواقع میسر ہیں۔